اہم خبریں
21 May, 2026
--:--:--

ایف بی آئی خفیہ فائلز: خلائی مخلوق سے رابطے کا انکشاف

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ایف بی آئی خفیہ فائلز
پینٹاگون نے UFO سے متعلق تقریباً 160 نئی فائلیں جاری کردیں

امریکہ میں Federal Bureau of Investigation ’ایف بی آئی‘ کی فائلوں سے ایسے پیغامات سامنے آئے ہیں جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ ’خلائی مخلوق‘ کی جانب سے موصول ہوئے تھے اور ان میں انسانیت کے لیے خوفناک انتباہات شامل تھے تاہم بظاہر امریکہ نے یہ پیغامات دنیا سے خفیہ رکھے۔

یہ دستاویزات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے ان تازہ ترین ریکارڈز کا حصہ تھیں، جن میں نامعلوم اڑنے والی اشیا UFOs سے متعلق پہلے کبھی شائع نہ ہونے والی یادداشتیں، عینی شاہدین کی رپورٹس، تصاویر اور ویڈیوز شامل تھیں۔

مزید پڑھیں

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی کی 12 جنوری 1955 کی ایک یادداشت میں ’ڈیٹرائٹ فلائنگ ساسر کلب‘ کے ارکان کے دعوؤں کا ذکر کیا گیا۔ 

یہ کلب امریکہ میں UFOs سے متعلق قدیم ترین تنظیموں میں شمار ہوتا ہے۔

دستاویز کے مطابق کلب کے رکن رینڈال کوکس نے تفتیش کاروں کو بتایا

 کہ گروپ کو خلائی مخلوق کی جانب سے متعدد پیغامات موصول ہوئے، جن میں انسانیت کو کائنات میں اپنی حیثیت کے بارے میں خبردار کیا گیا تھا۔

یادداشت میں کہا گیا کہ ان خلائی مخلوقات نے دعویٰ کیا کہ زمین کے علاوہ کائنات کے تمام سیاروں پر قبضہ ہوچکا ہے۔ 

کوکس نے مزید بتایا کہ ان مخلوقات کے مطابق انسان ’کائناتی وجود کی سب سے کمتر شکل‘ ہیں۔

ChatGPT Image 16 مايو 2026، 09 07 09 م
ناسا اور پینٹاگون نے خلائی مخلوقات کے واضح ثبوت کی تردید کردی

ایک اور پیغام میں کہا گیا کہ زمین سے رابطے کا مقصد انسانوں کو مستقبل میں خلائی مخلوق کی آمد کے لیے تیار کرنا ہے۔

ایف بی آئی کی دستاویز میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ اڑن طشتریاں ’امریکہ دوست‘ ہیں جبکہ تفتیش کار یہ جانچ رہے تھے کہ آیا یہ عجیب رپورٹس قومی سلامتی کے لیے خطرہ تو نہیں۔

حال ہی میں جاری کی گئی یہ یادداشت ’انفارمیشن میمو‘ تھی، جو ڈیجیٹل دور سے پہلے ایف بی آئی کے مختلف دفاتر کے درمیان معلومات کی فوری ترسیل کے لیے استعمال ہوتی تھی۔ 

ان میموز میں عموماً انٹرویوز، تحقیقات، انٹیلی جنس معلومات اور غیر معمولی رپورٹس کا خلاصہ شامل ہوتا تھا۔

زمین کو مستقبل
میں خلائی مخلوق
کی آمد سے
خبردار کیا گیا

دستاویز کے مطابق 11 جنوری 1955 کو کوکس سے ایف بی آئی کی گاڑی میں پوچھ گچھ کی گئی۔
اس دوران اس نے بتایا کہ وہ اور اس کا ساتھی جان ہوفمین واشنگٹن جا کر اپنی معلومات پینٹاگون کو دینا چاہتے تھے اور فضائیہ کی انٹیلی جنس سے کسی شخصیت سے ملاقات کے خواہش مند تھے۔
کوکس ڈیٹرائٹ فلائنگ ساسر کلب کی اہم شخصیات میں شامل تھا، اور اس کا نام UFOs اور خلائی مخلوق سے متعلق متعدد سرکاری دستاویزات میں بارہا سامنے آیا۔
انٹرویو کے دوران کوکس نے جان فرائی نامی ایک شخص کا بھی ذکر کیا، جو نیو میکسیکو کے سینڈیا ایئر بیس میں ٹیکنیشن تھا۔
اس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایک اڑن طشتری کو صرف 30 منٹ میں وہاں سے نیویارک لے گیا تھا۔
کوکس نے مزید کہا کہ گروپ کے ارکان کو خلائی مخلوق کی جانب سے متعدد پیغامات موصول ہوئے۔

46546446
دستاویزات 1955 کی مبینہ تحقیقات پر مبنی

ایف بی آئی کی یادداشت میں درج تھا:
اس وقت زمین سے رابطے کا مقصد صرف لوگوں کو خلائی مخلوق کی آمد کے لیے ذہنی طور پر تیار کرنا معلوم ہوتا ہے۔ 

موصولہ پیغامات کے مطابق زمین کے علاوہ تمام سیاروں پر قبضہ ہوچکا ہے اور خلائی مخلوق زمین کے انسانوں کو کائناتی وجود کی کمتر ترین شکل سمجھتی ہے۔

یادداشت میں جان ہوفمین، جو دوسری جنگ عظیم کے دوران فضائیہ کا سابق فوجی تھا، کے بارے میں کہا گیا کہ وہ سائنسی حقیقت کی حدود عبور کرکے ممکنہ سائنس فکشن کی دنیا میں داخل ہوچکا ہے۔

ایف بی آئی نے یہ بھی نوٹ کیا کہ کوکس کے بیانات کافی حد تک ڈوروتھی مارٹن کی تحریروں سے ملتے جلتے تھے۔ 

ڈوروتھی مارٹن الینوائے کی ایک گھریلو خاتون تھی، جس نے 1954 میں یہ دعویٰ کرکے شہرت حاصل کی تھی کہ اسے ’گارڈینز‘ نامی خلائی مخلوق سے ٹیلی پیتھی کے ذریعے پیغامات موصول ہوتے ہیں۔

6546546 3
1955 کی دستاویز ایف بی آئی کے آرکائیو کا حصہ ہے

مارٹن نے UFOs پر یقین رکھنے والوں کا ایک گروپ بنایا تھا، جس نے خبردار کیا تھا کہ 21 دسمبر 1954 کو تباہ کن سیلاب زمین کے بڑے حصے کو تباہ کردیں گے لیکن اس کے پیروکاروں کو تباہی سے پہلے اڑن طشتریوں کے ذریعے بچا لیا جائے گا۔

اس پیشگوئی نے اس وقت امریکہ میں زبردست توجہ حاصل کی تھی۔ 

اس کے پیروکاروں نے اپنی ملازمتیں چھوڑ دیں، جائیدادیں ترک کردیں اور ڈوروتھی مارٹن کے گھر میں خلائی جہاز کے انتظار میں جمع ہوگئے تاہم جب پیشگوئی پوری نہ ہوئی تو مارٹن نے بعد میں دعویٰ کیا کہ اسے ایک اور پیغام ملا ہے، جس کے مطابق ان کے گروپ کے ایمان کی وجہ سے زمین تباہی سے بچ گئی۔