اہم خبریں
21 May, 2026
--:--:--

وٹامن سی اور نیاسینامائیڈ: کیا دونوں کا ایک ساتھ استعمال درست ہے؟

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
چہرے کی جلد کے لیے وٹامن سی اور نیاسینامائیڈ سیرم کے متوازن استعمال کا خاکہ
اسکن کیئر مصنوعات کے مستحکم فارمولے اب خدشات کو ختم کر چکے ہیں (فوٹو: انٹرنیٹ)

جلد کے ماہرین طویل عرصے سے یہ تنبیہ کرتے رہے ہیں کہ وٹامن سی اور نیاسینامائیڈ کو ایک ساتھ استعمال نہ کیا جائے، کیونکہ یہ امتزاج جلد میں جلن کا باعث بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

تاہم جدید سائنسی تحقیق اور اسکن کیئر فارمولیشنز نے اس قدیم نظریے کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔

جدید مطالعات سے پتا چلتا ہے کہ وٹامن سی جلد کی دیکھ بھال کے لیے اہم جزو ہے جو ماحولیاتی آلودگی اور سورج کی شعاعوں سے بچاتا ہے۔ 

یہ کولیجن کی پیداوار میں مددگار ہے، جس سے باریک لکیریں ختم ہوتی ہیں، جلد کی رنگت نکھرتی ہے اور دھبوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔

چہرے کی جلد کے لیے وٹامن سی اور نیاسینامائیڈ سیرم کے متوازن استعمال کا خاکہ
جلد کی حفاظت کے لیے وٹامن سی (فوٹو: انٹرنیٹ)

نیاسینامائیڈ: ملٹی ٹاسکنگ جزو

وٹامن بی تھری کی یہ قسم جلد کے حفاظتی نظام کو مضبوط بناتی ہے اور نمی برقرار رکھتی ہے۔

یہ چکنائی کو کنٹرول کرنے، مساموں کو چھوٹا کرنے اور جلد کی سرخی کو کم کرنے میں انتہائی موثر ہے، اسی لیے یہ حساس اور چکنی جلد کے لیے بہترین ہے۔

پرانی غلط فہمی کا پس منظر

ان دونوں سے متعلق خدشات کا آغاز پرانے لیب ٹیسٹ سے ہوا، جو انتہائی سخت درجہ حرارت پر کی گئی تھیں۔

ماہرین کے مطابق جدید اسکن کیئر مصنوعات کے مستحکم فارمولے اب ان خدشات کو ختم کر چکے ہیں، لہذا انہیں ایک ساتھ استعمال کرنا اب پوری طرح محفوظ ہے۔

چہرے کی جلد کے لیے وٹامن سی اور نیاسینامائیڈ سیرم کے متوازن استعمال کا خاکہ
جلد کی حفاظت کے لیے وٹامن سی (فوٹو: انٹرنیٹ)

اس جوڑی کی کامیابی کا راز

ان دونوں کا امتزاج اس لیے بھی کامیاب ہے کیونکہ یہ جلد کے مختلف مسائل کو بیک وقت حل کرتے ہیں۔

جہاں وٹامن سی جلد کو روشن اور جوان بناتا ہے، وہاں نیاسینامائیڈ اسے سکون پہنچاتا ہے، جس سے جلد پر جلن کے امکانات کم ہو جاتے ہیں اور نتائج بہتر ملتے ہیں۔

چہرے کی جلد کے لیے وٹامن سی اور نیاسینامائیڈ سیرم کے متوازن استعمال کا خاکہ
جلد کی حفاظت کے لیے وٹامن سی (فوٹو: انٹرنیٹ)

استعمال کا بہترین طریقہ

وٹامن سی اور نیاسینامائیڈ کے استعمال کا کوئی بھی سخت قاعدہ نہیں ہے، تاہم اکثر افراد صبح کے وقت وٹامن سی اور رات کو نیاسینامائیڈ کا استعمال کرتے ہیں۔

حساس جلد والے افراد کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پہلے دونوں کو الگ الگ استعمال کریں تاکہ جلد ان کی عادی ہو سکے اور کسی قسم کا ردعمل نہ ہو۔

چہرے کی جلد کے لیے وٹامن سی اور نیاسینامائیڈ سیرم کے متوازن استعمال کا خاکہ
وٹامن بی تھری کی یہ قسم جلد کے حفاظتی نظام کو مضبوط بناتی ہے اور نمی برقرار رکھتی ہے (فوٹو: انٹرنیٹ)

کون سا جزو منتخب کریں؟

اگر آپ کی جلد حساس ہے یا دانوں اور سرخی کا مسئلہ ہے تو نیاسینامائیڈ زیادہ آرام دہ ہے۔

اسی طرح  اگر آپ کا ہدف گہری رنگت کو نکھارنا یا بڑھتی عمر کے اثرات کو روکنا ہے، تو وٹامن سی کے باقاعدہ استعمال کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

چہرے کی جلد کے لیے وٹامن سی اور نیاسینامائیڈ سیرم کے متوازن استعمال کا خاکہ
جلد کی حفاظت کے لیے وٹامن سی (فوٹو: انٹرنیٹ)

مجموعی طور پر نیاسینامائیڈ اور وٹامن سی کا متوازن استعمال جلد کی صحت کے لیے بہترین ثابت ہو سکتا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ آپ اپنی جلد کی مخصوص ضروریات کو سمجھیں اور کسی بھی نئی پروڈکٹ کو اپنے معمول کا حصہ بناتے وقت احتیاط اور تدریج سے کام لیں۔