سعودی عرب کے عالمی مرکز برائے انسداد انتہا پسندانہ فکر ’اعتدال‘ نے اعلان کیا ہے کہ فروری 2022 سے مارچ 2026 تک 27 کروڑ 25 لاکھ سے زائد شدت پسندانہ ڈیجیٹل مواد حذف کئے گئے جبکہ ٹیلی گرام پر چلنے والے 19 ہزار 608 انتہا پسند چینلز بھی بند کر دیئے گئے۔
مرکز جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور عالمی تعاون کے ذریعے شدت پسندی، نفرت انگیز بیانیے اور دہشت گردی کے فروغ کے خلاف کام کر رہا ہے۔
نئے نظام کے تحت مرکز کو شدت پسندانہ نظریات، بھرتی کے طریقوں اور انتہا پسند تنظیموں کی سرگرمیوں کا تجزیہ کرنے، حکومتی اداروں، بین الاقوامی تنظیموں اور مختلف ممالک کے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون بڑھانے کے اختیارات بھی حاصل ہوں گے۔
مرکز تحقیق، مطالعات، اعداد و شمار، عالمی کانفرنسوں، ورکشاپس اور تربیتی پروگراموں کے ذریعے بھی انتہا پسندی کے خلاف شعور اجاگر کر رہا ہے، جبکہ اعتدال پسندی، رواداری اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
’اعتدال‘ نے گزشتہ برسوں میں اقوام متحدہ کے مرکز برائے انسداد دہشت گردی (UNCCT) سمیت مختلف عالمی اداروں کے ساتھ شراکت داری قائم کی۔