اہم خبریں
21 May, 2026
--:--:--

سعودی عرب کی نان آئل برآمدات میں 21.5 فیصد اضافہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
سعودی غیر تیلی برآمدات

سعودی عرب کے محکمہ شماریات کے مطابق مارچ 2026 میں غیر تیلی برآمدات (دوبارہ برآمدات سمیت) میں 21.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تجارتی سرپلس میں 218.9 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔
تیل برآمدات بڑھنے اور درآمدات کم ہونے سے سعودی تجارتی کارکردگی مزید مضبوط ہوئی۔

سعودی محکمہ شماریات کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2026 میں نان آئل برآمدات ’دوبارہ برآمدات سمیت‘ میں مارچ 2025 کے مقابلے میں 21.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قومی نان آئل برآمدات ’دوبارہ برآمدات کے بغیر‘ میں 27 فیصد کمی دیکھی گئی۔

مارچ 2026 کی بین الاقوامی تجارتی رپورٹ کے مطابق دوبارہ برآمد کی جانے والی اشیا کی مالیت میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا، جس کی بڑی وجہ مشینری، برقی آلات اور ان کے پرزہ جات کی برآمدات میں 51.1 فیصد اضافہ ہے، جو مجموعی دوبارہ برآمدات کا 62.4 فیصد حصہ بنتی ہیں۔

مزید پڑھیں

اسی طرح مارچ 2026 میں مجموعی تجارتی برآمدات میں بھی مارچ 2025 کے مقابلے میں 21.5 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ تیل کی برآمدات 37.4 فیصد بڑھ گئیں، جس کے باعث کل برآمدات میں تیلی برآمدات کا تناسب 71 فیصد سے بڑھ کر 80.3 فیصد تک پہنچ گیا۔

مارچ 2026 میں درآمدات میں 24.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، تجارتی سرپلس ’فاضل تجارتی توازن‘ میں 218.9 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق غیر تیلی برآمدات ’دوبارہ برآمدات سمیت‘ اور درآمدات کا تناسب مارچ 2026 میں 39.3 فیصد رہا، جبکہ مارچ 2025 میں یہ 35.8 فیصد تھا۔ 

اس بہتری کی وجہ درآمدات میں 24.8 فیصد کمی اور غیر تیلی برآمدات میں 17.3 فیصد کمی کی نسبت درآمدات میں زیادہ کمی قرار دی گئی۔

ChatGPT Image 21 مايو 2026، 12 46 28 م

غیر تیل برآمدات میں مشینری، برقی آلات اور ان کے پرزہ جات سب سے نمایاں شعبہ رہا، جس نے مجموعی غیر تیلی برآمدات کا 27.4 فیصد حصہ بنایا، اور اس شعبے میں سالانہ بنیاد پر 46.2 فیصد اضافہ ہوا۔

دوسرے نمبر پر کیمیائی صنعتوں اور متعلقہ مصنوعات رہیں، جن کا حصہ 20.1 فیصد رہا، تاہم اس شعبے میں مارچ 2025 کے مقابلے میں 39.1 فیصد کمی آئی۔

درآمدی اشیا میں بھی مشینری، برقی آلات اور ان کے پرزہ جات سرفہرست رہے، جو مجموعی درآمدات کا 30.4 فیصد حصہ ہیں، اگرچہ ان میں 11.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ChatGPT Image 21 مايو 2026، 12 50 35 م
مارچ 2026 میں درآمدات 24.8 فیصد کم ہوئیں

برآمدات کے حوالے سے چین سعودی عرب کی سب سے بڑی تجارتی منڈی رہا، جہاں مجموعی برآمدات کا 14.1 فیصد گیا، اس کے بعد بھارت 13.7 فیصد اور جاپان 9.5 فیصد کے ساتھ نمایاں ممالک میں شامل رہے۔

اسی طرح درآمدات میں چین سرفہرست رہا، جہاں سے سعودی عرب نے مجموعی درآمدات کا 26.7 فیصد سامان درآمد کیا، جبکہ امریکہ 8.4 فیصد اور متحدہ عرب امارات 7.1 فیصد کے ساتھ اگلے بڑے شراکت دار رہے۔