ان کے مطابق داخلی سطح پر بھی متنازع امیگریشن پالیسیاں، سیاسی تشدد اور اعلیٰ تعلیمی اداروں پر دباؤ جیسے عوامل امریکہ کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
والٹ کہتے ہیں کہ امریکی جامعات، جو طویل عرصے سے دنیا بھر کے طلبہ کو اپنی جانب راغب کرتی رہی ہیں، امریکہ کی نرم طاقت کا اہم ستون تھیں، اور ان کا کمزور ہونا طویل المدتی اثرات مرتب کرے گا۔
وہ مزید کہتے ہیں کہ موجودہ امریکی سوچ دنیا کو ’جیتنے والے‘ اور ’ہارنے والے‘ کے زاویے سے دیکھتی ہے، جو تعاون کے بجائے تصادم کو فروغ دیتی ہے، حتیٰ کہ اتحادی ممالک کے ساتھ بھی۔
طاقت کا جنون، امریکہ کی سافٹ پاور کا قاتل بن گیا
Overseas Post