اہم خبریں
5 May, 2026
--:--:--

ٹرمپ کا ایران کو واضح پیغام: نیک نیتی سے معاہدہ یا دوبارہ جنگ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ٹرمپ ایران کشیدگی
ہرمز میں جنگ کا الارم: ٹرمپ کی دھمکی—"امریکی جہازوں پر حملہ کیا تو ایران مٹ جائے گا!"

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نیک نیتی کے ساتھ معاہدہ کرنے یا لڑائی دوبارہ شروع ہونے کے درمیان انتخاب دے دیا ہے۔

ٹرمپ نے فوکس نیوز کو بتایا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی جہازوں پر حملہ کیا تو اس کا صفایا کر دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوجی تعیناتی مسلسل جاری ہے، اور زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم اپنے تمام جدید ہتھیار استعمال کریں گے۔

مزید پڑھیں

العربیہ کے مطابق دوسری جانب انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران مذاکرات میں پہلے سے زیادہ لچک دکھا رہا ہے۔

اسی دوران ٹرمپ نے آج امریکی جنگی جہازوں کے آبنائے ہرمز میں داخلے سے پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے تھوڑی بہت فائرنگ کی تاہم اس سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا سوائے

 ایک جنوبی کوریائی جہاز کے۔

انہوں نے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ کوریائی جہاز کے علاوہ اس وقت آبنائے کے علاقے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ادھر امریکی مرکزی کمان ’سینٹکام‘ کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے پیر کے روز اعلان کیا کہ امریکی فوج نے 6 چھوٹی ایرانی کشتیوں کو تباہ کر دیا اور تہران کی جانب سے داغے گئے کروز میزائلوں اور ڈرونز کو بھی روک لیا۔ 

یہ کارروائی آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے جاری آپریشن کا حصہ ہے۔

امریکی سینٹرل
کمانڈ نے
6 ایرانی کشتیاں
تباہ کرنے کا
دعویٰ کیا

کوپر نے مزید کہا کہ وہ ایرانی افواج کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اس آپریشن کے دوران امریکی فوجی مقامات سے دور رہیں۔
انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ایرانی بندرگاہوں میں داخلے اور اخراج پر عائد امریکی بحری پابندی بدستور نافذ ہے اور اس کے نتائج توقعات سے بڑھ کر رہے ہیں۔
اس سے قبل سینٹکام نے اعلان کیا تھا کہ امریکی پرچم بردار دو تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے کامیابی کے ساتھ گزر گئے۔
ایکس پر جاری بیان میں سینٹکام نے کہا کہ امریکی افواج اس اہم آبی گزرگاہ میں تجارتی جہاز رانی کی بحالی کے لیے فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ خلیج عرب میں میزائل بردار تباہ کن جہاز موجود ہیں جو آبنائے ہرمز آپریشن کی حمایت کر رہے ہیں، جس کا اعلان گزشتہ اتوار کو صدر ٹرمپ نے ’پروجیکٹ فریڈم‘ کے نام سے کیا تھا۔