اہم خبریں
6 May, 2026
--:--:--

’پروجیکٹ فریڈم‘ شروع: پھنسے ہوئے جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
آبنائے ہرمز بحران
امریکہ آج سے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی رہنمائی کرے گا (فوٹو: رائٹرز)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ آج پیر کے روز سے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کی نقل و حرکت کی نگرانی اور رہنمائی کرے گا۔ 

انہوں نے بتایا کہ دنیا کے مختلف ممالک نے اس حوالے سے درخواست کی تھی۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ یہ اقدام ایران، مشرقِ وسطیٰ اور امریکہ کے مفادات کے لئے ہے اور اس کے تحت جہازوں کو خطرناک سمندری راستوں سے محفوظ انداز میں نکالنے میں مدد دی جائے گی تاکہ وہ اپنی سرگرمیاں بغیر رکاوٹ جاری رکھ سکیں۔

مزید پڑھیں

انہوں نے اس اقدام کو ’انسانی ہمدردی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کئی جہاز ایسے ہیں جو پھنسے ہوئے ہیں اور ان کے پاس خوراک اور بنیادی ضروریات کم ہوتی جا رہی ہیں۔

تاہم امریکی صدر نے اس مشن کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ 

بعد ازاں دو امریکی حکام نے واضح کیا کہ ضروری نہیں کہ امریکی بحریہ ہر تجارتی جہاز کو براہِ راست اسکورٹ کرے، بلکہ انہیں محفوظ 

راستوں سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی خاص طور پر ان علاقوں سے بچنے کے لیے جہاں ممکنہ طور پر ایرانی بارودی سرنگیں موجود ہو سکتی ہیں۔

حکام کے مطابق امریکی بحری جہاز قریبی علاقے میں موجود رہیں گے تاکہ ضرورت پڑنے پر ایرانی حملوں کو روکا جا سکے۔

اسی دوران امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا کہ ’پروجیکٹ فریڈم‘ کے تحت میزائلوں سے لیس جنگی جہاز، 100 سے زائد لڑاکا طیارے اور 15 ہزار فوجی تعینات کئے جائیں گے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔ 

28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ کے بعد 8 اپریل کو جنگ بندی تو ہوئی، مگر اب تک کوئی حتمی امن معاہدہ نہیں ہو سکا۔

ادھر ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی عملی بندش نے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی ترسیل کو متاثر کیا ہے جبکہ امریکہ نے 13 اپریل سے ایرانی بندرگاہوں پر بحری محاصرہ نافذ کر رکھا ہے۔

تاہم حالیہ دنوں میں ایران کی جانب سے نئے امن منصوبے کی پیشکش اور امریکی ردعمل کے بعد مذاکرات میں پیش رفت کے آثار بھی سامنے آ رہے ہیں، جس سے آئندہ دنوں میں کسی ممکنہ حل کی امید پیدا ہو گئی ہے۔