اہم خبریں
5 May, 2026
--:--:--

نوکری کا جھانسہ: افریقی نوجوان یوکرین جنگ کا ایندھن

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
افریقی نوجوان روس یوکرین جنگ
ہزاروں افراد جعلی ملازمتوں کے جھانسے میں آئے

روس اور یوکرین کے درمیان 4 سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے اثرات اب اپنے جغرافیائی دائرے سے نکل کر افریقہ تک پہنچ چکے ہیں، جہاں ہزاروں نوجوان ایسی جنگ میں جھونک دیے گئے ہیں جس سے ان کا کوئی براہِ راست تعلق نہیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ہزاروں افریقی نوجوان روسی فوج کے ساتھ یوکرین میں لڑ رہے ہیں، جن میں سے کئی ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں

یہ صورتحال کئی سوالات کو جنم دیتی ہے کیونکہ افریقہ جغرافیائی طور پر جنگ سے بہت دور ہے اور بیشتر افریقی ممالک نے اس تنازع میں غیر جانبداری اختیار کر رکھی ہے۔ اس کے باوجود نوجوان بڑی تعداد میں جنگی محاذوں تک کیسے پہنچ رہے ہیں؟

رپورٹ کے مطابق کچھ نوجوان رضاکارانہ طور پر جاتے ہیں، لیکن بڑی تعداد کو جعلی وعدوں کے ذریعے پھنسایا جاتا ہے۔ 

انہیں روس میں سیکیورٹی، باورچی یا دیگر عام ملازمتوں کا لالچ دیا جاتا ہے مگر وہاں پہنچنے کے بعد انہیں زبردستی فوج میں شامل کر دیا جاتا ہے۔

متعدد جعلی کمپنیاں، جو بظاہر ٹریول یا ایمپلائمنٹ ایجنسیوں کے طور پر کام کرتی ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو بھرتی کرتی ہیں۔

focused soldier aims rifle in camouflage gear 2026 01 09 08 31 00 utc
سوشل میڈیا کے ذریعے بھرتی کا جال پھیلایا گیا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کمپنیوں کے معاہدے روسی زبان میں ہوتے ہیں، جنہیں افریقی نوجوان سمجھ ہی نہیں پاتے۔

خطرناک وعدے

اشتہارات میں ماہانہ 3 ہزار ڈالر تنخواہ، 18 ہزار ڈالر تک مراعات اور 6 ماہ میں روسی شہریت جیسے پرکشش وعدے کئے جاتے ہیں، جو نوجوانوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔

کینیا سمیت کم از کم 9 افریقی ممالک نے اس نوعیت کی بھرتیوں کی تصدیق کی ہے۔ 

صرف کینیا سے تقریباً ایک ہزار نوجوان روس گئے، جن میں سے صرف 30 زندہ واپس آئے۔

  • روس کو جنگ میں مزید فوجیوں کی ضرورت
  • افریقہ میں شدید بے روزگاری

افریقہ میں روزگار کی کمی اور نوجوان آبادی کی بڑی تعداد انہیں ایسے خطرناک مواقع کی طرف دھکیل رہی ہے۔

soldier in full us marsoc armed with assault rifle 2026 03 18 05 06 03 utc
روسی زبان کے معاہدے نوجوانوں کے لیے ناقابل فہم

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے غیر ملکیوں کی شرکت تسلیم کی، مگر جبری بھرتی کی تردید کی۔

دوسری جانب کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے بھی ایسے الزامات سے لاعلمی ظاہر کی۔

جبکہ یوکرین کے سفیر نے روس پر افریقی نوجوانوں کے استحصال کا الزام عائد کیا۔

کینیا، جنوبی افریقہ، نائجیریا اور دیگر ممالک نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے اور بیرونِ ملک سفر پر نگرانی سخت کی ہے۔

کینیا نے روس کے ساتھ مذاکرات کے بعد اپنے شہریوں کی بھرتی روکنے کا دعویٰ کیا، جبکہ جنوبی افریقہ نے بھی اپنے شہریوں کی واپسی کے لیے اقدامات شروع کیے۔

camouflage uniform and military knife in field 2026 03 17 14 26 27 utc
3000 ڈالر تنخواہ اور شہریت کے وعدے

ماہرین کے مطابق جب تک بے روزگاری اور معاشی بحران برقرار رہے گا، نوجوان اس طرح کے جال میں پھنستے رہیں گے، اور موجودہ حکومتی اقدامات اس مسئلے کو مکمل طور پر روکنے کے لیے ناکافی دکھائی دیتے ہیں۔