اہم خبریں
5 May, 2026
--:--:--

خلیج کے خلاف جنگ میں فیک نیوز اور مصنوعی ذہانت سے ذہن سازی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
مصنوعی ذہانت اور فیک نیوز کے ذریعے پروپیگنڈا اور ڈیجیٹل جنگ کی عکاسی
رائے عامہ بدبدلنے کے لیے جھوٹ کے ساتھ حقائق کو ترتیب دینے کا عمل بھی استعمال ہوتا ہے (فوٹو: انٹرنیٹ)

خلیج عرب میں جنگ کا منظرنامہ بدل چکا ہے، جو اب یہ صرف میزائلوں یا ڈرون حملوں تک محدود نہیں رہا بلکہ ایک ایسی خاموش جنگ کا آغاز ہو چکا ہے جو سرحدوں کے بجائے براہِ راست انسانی ذہنوں کو ہدف بنا رہی ہے۔

مزید پڑھیں

خطے کی صورت حال پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس جنگ کا مقصد معاشرتی توازن کو بگاڑنا ہے۔

فکری جنگ اور زبان کا غلط استعمال

حیران کن طور پر یہ جنگ اسی ثقافتی ماحول کے اندر سے لڑی جا رہی ہے جس میں ہم بستے ہیں۔ 

پروپیگنڈا کرنے والے گروہ مشترکہ زبان، انداز اور اقدار کا استعمال کرتے 

ہوئے جھوٹ کو سچ کے لبادے میں پیش کر رہے ہیں تاکہ عام آدمی کو آسانی سے گمراہ کیا جا سکے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اب ان بیانیوں کی ترویج کا سب سے بڑا مرکز بن چکے ہیں۔ 

یہاں ماضی کے واقعات کو توڑ مروڑ کر یا سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا جاتا ہے، جس کا بنیادی مقصد خلیجی معاشروں کے درمیان فاصلہ پیدا کرنا اور اتحاد کو کمزور کرنا ہے۔

مصنوعی ذہانت اور فیک نیوز کے ذریعے پروپیگنڈا اور ڈیجیٹل جنگ کی عکاسی
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اب ان بیانیوں کی ترویج کا سب سے بڑا مرکز بن چکے ہیں (فوٹو: انٹرنیٹ)

معلومات کی ترسیل اور فکری کمزوری

اس صورتحال کا سب سے افسوسناک پہلو عام صارفین کا بے خبری میں اس پراپیگنڈا کا حصہ بننا ہے۔

جب لوگ بغیر تصدیق کے معلومات آگے پھیلاتے ہیں تو وہ نادانستہ طور پر ان گمراہ کن کہانیوں کو تقویت دیتے ہیں، جس سے معاشرے میں جھوٹے حقائق جڑ پکڑنے لگتے ہیں۔

کتاب ’دی مینیوپلیٹرز آف مائنڈز‘  (ذہن سازی کرنے والے)کے مطابق رائے عامہ کو تبدیل کرنے کے لیے جھوٹ کے ساتھ ساتھ حقائق کو ترتیب دینے کا عمل بھی استعمال ہوتا ہے۔ 

اس عمل میں اہم حصوں کو چھپا کر اور جزوی معلومات کو دہرانے سے ایک مصنوعی ساکھ پیدا کی جاتی ہے جو قاری کو متاثر کرتی ہے۔

مصنوعی ذہانت اور گمراہ کن ڈیجیٹل شواہد

مصنوعی ذہانت (AI) نے اس حالیہ جنگ کو ایک خطرناک موڑ پر لا کھڑا کیا ہے۔

اب صرف تحریریں ہی نہیں بلکہ جعلی تصاویر، ویڈیو کلپس اور آوازیں تیار کی جا رہی ہیں، جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جب کسی شخص کو ڈیجیٹل ثبوت نظر آتے ہیں  تو اس کا شک کرنے کا مادہ ختم ہو جاتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ یہ ٹیکنالوجی جھوٹ کو حقیقت کا روپ دینے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔ 

خلیج عرب کے ممالک کے لیے یہ محض ایک فکری بحث نہیں بلکہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔ جب معاشرے کے اندر باہمی اعتماد متزلزل ہوتا ہے، تو سماجی ڈھانچہ کمزور پڑ جاتا ہے اور اندرونی تصادم کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

مصنوعی ذہانت اور فیک نیوز کے ذریعے پروپیگنڈا اور ڈیجیٹل جنگ کی عکاسی
اس جنگ کا مقصد معاشرتی توازن کو بگاڑنا ہے (فوٹو: انٹرنیٹ)

مستقبل کی حکمت عملی اور دفاع

فی الوقت اس جنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے تاحال کوئی مربوط حکمت عملی نظر نہیں آتی۔

ماہرین کے مطابق ہمیں ایک ایسی مدافعت قائم کرنے کی ضرورت ہے جس کی بنیاد تعلیم اور تنقیدی سوچ پر ہو۔ افراد کو خبر، رائے اور پراپیگنڈا کے درمیان فرق کرنا سکھانا اب وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس سلسلے میں روایتی میڈیا کو بھی اپنا کردار دوبارہ حاصل کرنا ہوگا تاکہ وہ خبروں کی صرف ترسیل ہی نہ کرے بلکہ ان کی تشریح بھی کرے۔ 

یہ جنگ درحقیقت شعور اور غفلت کے درمیان ہے۔ جو معاشرہ اپنی فکری حدود کی حفاظت کرے گا، وہی مستقبل کی سمت کا تعین کر سکے گا۔