اہم خبریں
5 May, 2026
--:--:--

امارات پر ایرانی حملوں کی نئی لہر، خلیجی اتحاد متحرک

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ایرانی حملے امارات
سعودی عرب، قطر اور بحرین کی سخت مذمت

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے آج منگل کو اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کی جانب سے آنے والے بیلسٹک میزائلوں، کروز میزائلوں اور ڈرونز کو ناکام بنایا ہے۔

گزشتہ روز ایران نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنایا، جس سے قبل ایک اماراتی آئل ٹینکر پر حملہ بھی کیا گیا تھا۔ 

اماراتی دفاعی حکام نے بتایا کہ انہوں نے 12 بیلسٹک میزائل، 3 کروز میزائل اور 4 ڈرونز کو تباہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں

العربیہ کے مطابق اس پیش رفت کے تناظر میں سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سلامتی اور استحکام کے دفاع میں اس کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعادہ کیا۔

اسی سلسلے میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اماراتی صدر محمد بن زايد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں انہوں نے ایران کے 

بلاجواز حملوں کی شدید مذمت کی اور امارات کے ساتھ مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ 

اس گفتگو میں خطے کی تازہ صورتحال اور امن و استحکام کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خطے میں بڑھتی کشیدگی عالمی سلامتی کے لیے خطرہ بننے لگی

مزید برآں، اماراتی صدر کو قطر کے امیر تميم بن حمد آل ثانی کا بھی فون موصول ہوا، جنہوں نے امارات میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملوں کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اسے ریاستی خودمختاری کی خلاف ورزی اور خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔
انہوں نے امارات کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور ہر اس اقدام کی حمایت کا یقین دلایا جو ملک کی سلامتی کے لیے اٹھایا جائے۔اسی دوران بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عيسى آل خليفہ نے بھی اماراتی صدر سے رابطہ کیا اور ایرانی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور علاقائی امن و استحکام کو کمزور کرتی ہیں۔
انہوں نے بھی امارات کے ساتھ مکمل تعاون اور حمایت کا اعادہ کیا۔