اہم خبریں
5 May, 2026
--:--:--

820 ڈالر، ترکی میں بھکاری کا ایک دن کا غلہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ترکی میں بھکاری
تركيا کے شہر بلیجک میں پکڑے گئے شخص کے پاس سے ہزاروں لیرہ برآمد

ترکی کے صوبہ بیلہ جک میں ایک بھکاری کی گرفتاری کے واقعے نے ملک بھر میں شدید بحث اور غصے کو جنم دیا، جب بلدیاتی پولیس کو اس کے پاس سے بڑی رقم ملی حالانکہ وہ سڑک پر خود کو محتاج ظاہر کر کے لوگوں سے پیسے مانگ رہا تھا۔

یہ واقعہ شہر کے وسط میں واقع اتاترک بولوار میں پیش آیا، جہاں بلدیہ کی ٹیموں نے ایک شخص کو مصروف ترین سڑک پر بھیک مانگتے دیکھا، جس کے بعد اسے حراست میں لے کر بلدیہ کے دفتر منتقل کیا گیا تاکہ اس کی صورتحال کی جانچ کی جا سکے۔

مزید پڑھیں

تلاشی کے دوران حکام اس وقت حیران رہ گئے جب اس کے پاس سے تقریباً 32 ہزار ترک لیرہ برآمد ہوئے۔ 

یہ رقم وہاں موجود افراد کے لیے چونکا دینے والی تھی، خاص طور پر اس وقت جب ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں رقم کو کیمرے کے سامنے گنا اور ترتیب دیا جا رہا تھا۔ 

موجودہ شرح مبادلہ کے مطابق یہ رقم تقریباً 820 امریکی ڈالر بنتی ہے، 

جسے لوگوں نے حیران کن قرار دیا کیونکہ وہ شخص خود کو غریب ظاہر کر کے ایک ہی دن میں یہ رقم جمع کر رہا تھا جیسا کہ ویب سائٹ Habertürk نے رپورٹ کیا ہے۔

unrecognizable woman giving money to homeless begg 2026 03 10 02 08 19 utc
ایک ہی دن میں تقریباً 32 ہزار ترک لیرہ (820 ڈالر) جمع کرنے کا انکشاف

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ شخص مقامی نہیں بلکہ صوبہ نيغدہ سے آیا تھا اور مختلف ترک شہروں میں منظم انداز میں بھیک مانگتا تھا۔ 

مزید یہ بھی سامنے آیا کہ تقریباً دو ہفتے قبل اسے صوبہ اسکی شہر میں بھی اسی طریقے سے پکڑا گیا تھا، جہاں اس نے 30 ہزار لیرہ سے زائد رقم جمع کی تھی، جس سے اس کے منظم انداز میں بھیک مانگنے کے شبہات مزید مضبوط ہو گئے۔

ملزم مختلف شہروں میں منظم انداز میں
بھیک مانگتا رہا

بلدیاتی پولیس کے سربراہ مجاہد اوندارسيف نے بتایا کہ ضبط شدہ رقم ممکنہ طور پر چند ہی دنوں میں جمع کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بعض بھکاری اب زیادہ منظم طریقے اختیار کر رہے ہیں، جیسے کہ رقم کو فوری طور پر اے ٹی ایم مشینوں میں جمع کرانا تاکہ اپنے پاس بڑی رقم رکھنے سے بچ سکیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار شخص نے اعتراف کیا کہ وہ روزانہ 2 ہزار سے 3 ہزار ترک لیرہ خرچ کرتا ہے اور اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھیک مانگنے پر انحصار کرتا ہے۔

ترک حکام کے مطابق یہ معاملہ صرف لوگوں کے جذبات سے کھیلنے یا دھوکہ دینے تک محدود نہیں بلکہ اس سے عوامی نظم و ضبط اور صحتِ عامہ سے متعلق خدشات بھی جڑے ہیں۔ 

حکام نے بتایا کہ مذکورہ شخص کی ٹانگ پر کھلا زخم تھا اور وہ اسی حالت میں پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کر رہا تھا، جس سے صحت کے مسائل بھی پیدا ہو سکتے تھے۔

homeless beggar man sitting outdoors in city askin 2026 03 10 02 04 25 utc
حکام کے مطابق کچھ بھکاری اے ٹی ایم کے ذریعے رقم محفوظ کرتے ہیں

کارروائی کے اختتام پر حکام نے اس بھکاری پر جرمانہ عائد کیا، اس کے پاس موجود رقم ضبط کر لی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ بھیک مانگنے کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، خصوصاً ایسے کیسز میں جہاں اسے ایک منظم اور منافع بخش سرگرمی کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہو۔