اہم خبریں
5 May, 2026
--:--:--

مئی میں دن لمبے ہوں گے: شمالی علاقوں میں 35 منٹ تک اضافہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
سعودی عرب میں دن کے اوقات میں اضافہ
مئی کے دوران سعودی عرب میں دن کے اوقات میں بتدریج اضافہ

قصیم یونیورسٹی کے پروفیسر اور ماہرِ موسمیات عبداللہ المسند نے کہا ہے کہ مئی کے مہینے میں سعودی عرب کے تمام علاقوں میں دن کے دورانیے میں بتدریج اضافہ ہوگا جو فطری فلکیاتی عمل کا حصہ ہے۔ 

یہ زمین کے محور کے جھکاؤ اور سورج کے گرد اس کی گردش کے نتیجے میں ہوتا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ اس عرصے میں سورج شمالی نصف کرہ کی جانب زیادہ مائل ہوتا جاتا ہے، جس کے باعث سورج کے طلوع ہونے کا وقت جلد اور غروب ہونے کا وقت تاخیر سے ہوتا ہے، نتیجتاً دن کے اوقات بڑھ جاتے ہیں جبکہ رات کا دورانیہ کم ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں

المسند کے مطابق جغرافیائی لحاظ سے یہ فرق واضح طور پر محسوس کیا جا سکتا ہے، کیونکہ:

  • شمالی علاقوں ’جیسے حدودِ شمالیہ، تبوک اور الجوف‘ میں دن کے اوقات میں سب سے زیادہ اضافہ ہوتا ہے، جو 35 منٹ یا اس سے بھی زائد ہو سکتا ہے۔
  • وسطی علاقوں ’جیسے ریاض اور القصیم‘ میں یہ اضافہ درمیانی
  •  سطح پر رہتا ہے۔
  • جبکہ جنوبی علاقوں ’جیسے عسیر، جازان اور نجران‘ میں یہ اضافہ نسبتاً کم، تقریباً 18 منٹ کے قریب رہتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی اشارہ کیا کہ یہ سلسلہ آئندہ ہفتوں میں مزید جاری رہے گا یہاں تک کہ سال کا طویل ترین دن جو عموماً جون کے وسط یا آخر میں آتا ہے، اس وقت دن اپنے زیادہ سے زیادہ دورانیے کو پہنچ جاتا ہے۔

جنوبی علاقوں میں
تقریباً 18 منٹ
تک اضافہ ہوگا

المسند نے کہا ہے کہ میں نے یہ بھی واضح کیا کہ دن کے اوقات میں اس اضافے کے عملی اثرات بھی ہوتے ہیں، جن میں:
درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ، توانائی کی کھپت ’خاص طور پر بجلی‘ میں اضافہ، روزمرہ معمولات، اوقاتِ نماز اور زراعتی سرگرمیوں پر اثر۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تفصیلی نقشہ بھی شیئر کیا، جس میں مملکت کے مختلف علاقوں میں دن کے دورانیے میں اضافے کی مقدار کو واضح انداز میں دکھایا گیا ہے، تاکہ عوام اس موسمی تبدیلی کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔