اسی طرح زمینی افواج کی تعیناتی بھی زیر غور ہے، جبکہ ایک خصوصی آپریشن کے ذریعے ایران کے اعلیٰ افزودہ یورینیم کے ذخائر کو محفوظ بنانے کا امکان بھی شامل ہے۔
ٹرمپ نے بدھ کے روز ایکسیوس سے گفتگو میں کہا کہ ایران پر عائد بحری ناکہ بندی کسی حد تک بمباری سے زیادہ مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹرمپ اس وقت ناکہ بندی کو دباؤ ڈالنے کا بنیادی ذریعہ سمجھتے ہیں تاہم اگر ایران نے ردعمل نہ دیا تو فوجی کارروائی کو خارج از امکان قرار نہیں دیتے۔
ایران کے خلاف فیصلہ کن کارروائی؟ ٹرمپ کو آج اہم فوجی بریفنگ
Overseas Post