اہم خبریں
5 May, 2026
--:--:--

اسرائیلی بمباری: لبنان میں بنت جبیل کی شناخت اور ورثہ خطرے میں

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
بنت جبیل اسرائیلی بمباری تباہ شہر
جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی بمباری کی سوشل میڈیا پر شائع تصاویر (فوٹو: سوشل میڈیا)

جنوبی لبنان کے سرحدی دیہات اس وقت ایک ایسی منظم اسرائیلی مہم کا نشانہ بن رہے ہیں جس کا مقصد محض عسکری اہداف کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ پورے کے پورے علاقوں کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے۔

مزید پڑھیں

الجزیرہ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے اپنائی گئی یہ پالیسی غزہ میں کی جانے والی تباہی کی یاد تازہ کر رہی ہے، جہاں رہائشی محلوں اور بنیادی ڈھانچے کو اس طرح زمیں بوس کیا جا رہا ہے کہ مستقبل میں وہاں زندگی کی واپسی اور دوبارہ تعمیر ناممکن ہو جائے۔ 

یہ پالیسی’رہائشی جغرافیے کو خالی کرنا” کہلاتی ہے، تاکہ ایک طویل بفر زون یا خالی علاقہ قائم کیا جا سکے۔

بنت جبیل کی تاریخی شناخت پر حملہ

اسرائیل کی اس تباہ کن مہم کا سب سے بڑا نشانہ تاریخی شہر ’بنت جبیل‘ بنا ہے۔

الجزیرہ کی جانب سے 16 سے 24 اپریل کے درمیان حاصل کردہ سیٹلائٹ تصاویر اور ویڈیوز کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ صوبہ نبطیہ میں ہونے والی 93 فیصد تباہی کا مرکز یہی علاقہ ہے۔

بنت جبیل شہر میں دھماکوں اور  بموں سے اڑا کر بستیوں کی بستیاں ملبے کا ڈھیر بنا دی گئی ہیں۔ اس منظم تباہی نے یہاں کے شہری ڈھانچے کو اس حد تک متاثر کیا ہے کہ اب اسے پہچاننا مشکل ہو چکا ہے۔

90 فیصد شہری علاقہ متاثر، تاریخی مساجد شہید

میئر بنت جبیل محمد بزی کے مطابق اپریل کے اواخر تک شہر کی تباہی کے اعداد و شمار انتہائی لرزہ خیز ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کا 70 فیصد حصہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے جبکہ 20 فیصد کو جزوی نقصان پہنچا ہے، یعنی مجموعی طور پر 90 فیصد شہری علاقہ متاثر ہوا ہے۔ 

تقریباً 1500 سے زائد عمارتیں (جو 3000 رہائشی یونٹس پر مشتمل تھیں) ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔ 

سب سے زیادہ افسوسناک پہلو شہر کے قلب میں واقع 400 سالہ قدیم جامع کبیر (بڑی مسجد)  کی شہادت اور تاریخی تجارتی مرکز  کی تباہی ہیے، جسے شہر کی پہچان اور ثقافتی ورثے پر براہِ راست حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

بنیادی سہولیات کا فقدان اور انسانی بحران

اسرائیلی حملوں نے یہاں صرف عمارتوں ہی کو نہیں بلکہ زندگی کے تمام عناصر کو نشانہ بنایا ہے۔

شہر کے مشرق و مغرب میں بجلی کے گرڈ اسٹیشن، پانی کی فراہمی کا نظام، اسکول اور اسپتال، بشمول صلاح غندور اسپتال تباہ کر دیے گئے ہیں۔ 

زرعی زمینوں پر فاسفورس بموں کے استعمال سے مٹی کو کاشت کاری کے لیے ناقابل استعمال بنا دیا گیا ہے،  تاکہ لوگ دوبارہ زراعت نہ کر سکیں۔ 

ایسے حالات میں 2 ہزار سے زائد خاندان بے گھر ہو کر محفوظ مقامات کی جانب ہجرت کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں، جس سے ایک بڑا انسانی بحران پیدا ہو رہا ہے۔

بنت جبیل کی اہمیت اور اسرائیلی عزائم

اسرائیل کے لیے بنت جبیل اور اس کے قریب واقع ’مارون الراس‘ کی پہاڑیاں تزویراتی طور پر انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ یہ علاقے سرحدی اسرائیلی بستیوں جیسے افیفیم اور مالکیہ پر مکمل نظر رکھتے ہیں۔

اسرائیلی قیادت کا کہنا ہے کہ ان بلندیوں پر کنٹرول حاصل کر کے وہ نہ صرف حزب اللہ کی فورس کو روک سکتے ہیں بلکہ لبنان کے اندر تک اپنے  توپ خانوں سے کارروائیاں بھی یقینی بنا سکتے ہیں۔ 

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ وہ اس علاقے کو ایک ’سیکیورٹی بیلٹ‘ میں تبدیل کرنے کے لیے فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

حزب اللہ کا ردِعمل اور مزاحمت کا عزم

دوسری جانب حزب اللہ نے عبرانی اور عربی زبانوں میں جاری کردہ پیغامات میں اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ ملبے کے ڈھیر پر سیکیورٹی بیلٹ قائم کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ان کا میزائل اور ڈرون نیٹ ورک کسی بھی ہدف تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ بیان کے مطابق اسرائیلی بستیوں کو محفوظ نہیں رہنے دیا جائے گا۔ 

تنظیم نے اسرائیلی آباد کاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت انہیں دھوکہ دے رہی ہے ۔ جب تک لبنان کی سرزمین پر جارحیت رہے گی، سرحد پار امن ناممکن ہوگا۔