اہم خبریں
8 May, 2026
--:--:--

الگورتھم کی جنگ: کیا اے آئی مستقبل میں جرنیلوں کی جگہ لے گی؟

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
اے آئی جنگ الگورتھم فوجی نظام
دنیا اب ’الگورتھم کی جنگوں‘ کے دور میں داخل ہو چکی ہے، ماہرین (فوٹو: انٹرنیٹ)

جدید دور کی جنگیں اب گولی چلنے یا سائرن بجنے سے شروع نہیں ہوتیں، بلکہ ان کا آغاز ڈیجیٹل نظاموں کے پیچھے خاموشی سے کام کرنے والے الگورتھم سے ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں

یہ ٹیکنالوجی پیچیدہ ڈیٹا کا تجزیہ کر کے تنازعات کے راستے متعین کرتی ہے، جس سے عالمی طاقت کے روایتی تصورات مکمل طور پر تبدیل ہو چکے ہیں۔

ڈیٹا پر مبنی جنگی طاقت کا نیا دور

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا اب ’الگورتھم کی جنگوں‘ کے دور میں داخل ہو چکی ہے، جہاں روایتی فوجوں کی اہمیت کم ہو رہی ہے۔ 

مرکز العرب برائے تحقیق کے ماہر ڈاکٹر محمد محسن رمضان کے مطابق مصنوعی ذہانت اب ’اسٹریٹجک فورس ملٹی پلائر‘ بن چکی ہے۔ یعنی عسکری برتری اب ہتھیاروں کی تعداد نہیں بلکہ ریئل ٹائم ڈیٹا کے تجزیے کی صلاحیت پر منحصر ہے۔

معلومات کی رفتار اور خودکار فیصلہ سازی

جنگ میں فتح اور شکست کا انحصار اب معلوماتی رفتار پر ہے۔

مصنوعی ذہانت سیٹلائٹ تصاویر کا تجزیہ کر کے چند منٹوں میں عسکری نقل و حرکت کو بھانپ لیتی ہے، جبکہ اس کام میں پہلے گھنٹوں  لگتے تھے۔

اب جدید مصنوعی ذہانت کی حامل مشینیں میدانِ جنگ میں فیصلے کرنے کے لیے اہم حیثیت اختیار کر چکی ہیں۔

اے آئی جنگ الگورتھم فوجی نظام
عسکری برتری اب ہتھیاروں کی تعداد نہیں بلکہ ریئل ٹائم ڈیٹا کے تجزیے کی صلاحیت پر منحصر ہے، ماہرین (فوٹو: انٹرنیٹ)

غیر مرئی خطرات اور ڈیجیٹل نفسیاتی جنگ

ڈاکٹر رمضان کے مطابق سب سے بڑا خطرہ ’غیر مرئی‘ پہلو ہے، کیونکہ خودکار نظام انتہائی پیچیدہ سائبر حملے کرنے اور انسانی صلاحیتوں سے تیز دفاعی خامیوں کو تلاش کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

’ڈیپ فیک‘ ٹیکنالوجی نفسیاتی جنگ کا خطرناک ہتھیار بن گئی ہے، جو جعلی صوتی و بصری مواد کے ذریعے سیاسی بحران پیدا کر سکتی ہے۔

اے آئی جنگ الگورتھم فوجی نظام
مصنوعی ذہانت سیٹلائٹ تصاویر کا تجزیہ کر کے چند منٹوں میں عسکری نقل و حرکت کو بھانپ لیتی ہے (فوٹو: انٹرنیٹ)

مشین کی اخلاقیات اور انسانی کردار کا بحران

وزیر داخلہ کے سابق اسسٹنٹ برائے انفارمیشن سیکیورٹی میجر جنرل محمود الرشیدی نے اہم سوال اٹھایا ہے کہ اگر الگورتھم غلطی کرے یا ڈیٹا کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جائے تو کیا ہوگا؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ ضرورت سے زیادہ انحصار انسانی فیصلہ سازی کو محدود کر کے غیر متوقع عسکری کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔

ڈیجیٹل دور میں قومی سلامتی کمپیوٹر کوڈ کی ایک سطر پر منحصر ہے۔ میجر جنرل الرشیدی کا کہنا ہے کہ اگرچہ انسان کے پاس اب بھی جنگ کا آخری اختیار موجود ہے، مگر مصنوعی ذہانت نے کھیل کے قاعدے بدل دیے ہیں۔

اے آئی جنگ الگورتھم فوجی نظام
اب جدید مصنوعی ذہانت کی حامل مشینیں میدانِ جنگ میں فیصلے کرنے کے لیے اہم حیثیت اختیار کر چکی ہیں۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

مصنوعی ذہانت نے جنگی منظرنامے کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کر دیا ہے، جہاں یہ ٹیکنالوجی نہ صرف رفتار کا انجن بن چکی ہے بلکہ حکمت عملیوں بھی تشکیل دے رہی ہے۔

جس ملک کے پاس سب سے ذہین الگورتھم ہوگا، مستقبل کے تنازعات میں فیصلہ کن طاقت اسی کے ہاتھ میں ہوگی۔