اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

امریکی صحافی خاتون بغداد میں اغوا، ایک ملزم گرفتار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: العربیہ

عراق کی وزارت داخلہ نے آج منگل کو کہا ہے کہ نامعلوم افراد نے امریکی صحافی خاتون شیلی کلسٹن کو اغوا کر لیا ہے۔

اغواکاروں کی گاڑی کے الٹ جانے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

العربیہ کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے تعاقب اور آپریشن کے دوران اغواکاروں کی گاڑی گھیر کر ان کا راستہ روکا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی۔ 

اس دوران سکیورٹی فورسز نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا اور اغوا میں استعمال ہونے والی ایک گاڑی ضبط کر لی۔

مزید پڑھیں

وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ باقی ملزمان کو پکڑنے اور اغوا شدہ صحافی خاتون کو آزاد کرانے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ واقعے کی تفصیلات تفتیش کے دوران سامنے آ رہی ہیں۔

وزارت نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کرے گی جو سکیورٹی کو ہلا سکے یا غیر ملکی مہمانوں کو نشانہ بنا سکے اور اس کے سکیورٹی ادارے مکمل چوکس رہیں گے اور قانون

 شکنی کرنے والوں کو سختی سے انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

5646465
فوٹو: العربیہ

اغوا کی گئی امریکی صحافی خاتون اٹلی میں مقیم ہیں، ان کا نام شیلی کلسٹن بتایا گیا ہے۔ 

ایک مسلح گروہ نے انہیں بغداد میں اغوا کیا۔ 

سکیورٹی فورسز نے ایک اغواکار کو گرفتار کر لیا ہے۔