اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

حرمین کے خطبات: تقویٰ، تقدیر پر ایمان اور روحانی سکون پر زور

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر یاسر الدوسری نے مسلمانوں کو تقویٰ اختیار کرنے کی نصیحت کی اور کہا کہ کامیاب وہی ہیں جو متقی ہیں اور ہر چیز اللہ کے فیصلے اور تقدیر کے مطابق ہے۔ 

یہ بات انہوں نے آج مسجد الحرام میں جمعہ کے خطبے کے دوران کہی۔

انہوں نے ایمان بالقضاء والقدر ’تقدیر کے اچھے اور برے پہلوؤں پر ایمان‘ کو ایمان کے بنیادی ارکان میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ کی رضا کو مضبوط کرتا ہے، جنت کے دروازے کھولتا ہے اور جہنم سے نجات کا ذریعہ بنتا ہے۔ 

WhatsApp Image 2026 04 17 at 2.26.49 PM 5
فوٹو: ایکس

مزید پڑھیں

انہوں نے وضاحت کی کہ اللہ ہی زندگی دینے والا اور موت دینے والا ہے، وہی غنی اور محتاج بنانے والا ہے، وہی ہدایت دیتا اور گمراہ کرتا ہے اور اس کے تمام فیصلے حکمت پر مبنی ہوتے ہیں جن پر ایمان ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تقدیر پر ایمان کے 4 درجے ہیں:
پہلا علم، یعنی اللہ کا ہر چیز کا مکمل احاطہ
دوسرا کتابت، یعنی اللہ نے تمام مخلوقات کی تقدیریں لوحِ محفوظ میں

 لکھ دی ہیں
تیسرا ارادہ و مشیئت، یعنی کائنات میں ہر چیز اللہ کی مشیئت سے ہی وقوع پذیر ہوتی ہے
اور چوتھا خلق، یعنی اللہ ہی ہر چیز کا خالق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تقدیر پر ایمان دل کو سکون، اطمینان اور اللہ کے فیصلے پر رضا پیدا کرتا ہے اور حسد و بغض سے دل کو پاک کرتا ہے۔

خطبے کے اختتام پر انہوں نے مسلمانوں کو مصیبت اور نعمت دونوں حالتوں میں صبر اور شکر کی تلقین کی اور استغفار کی اہمیت پر زور دیا تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہو۔

WhatsApp Image 2026 04 17 at 2.26.49 PM 1
فوٹو: ایکس

دوسری جانب مسجد نبوی کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر حسین آل الشیخ نے بھی مسلمانوں کو تقویٰ اختیار کرنے اور اللہ کی اطاعت کرنے کی نصیحت کی تاکہ مغفرت اور عظیم اجر حاصل ہو سکے۔ انہوں نے قرآن کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نیک لوگ دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی اور نعمت میں ہوتے ہیں، جبکہ بدکار لوگ عذاب میں مبتلا رہتے ہیں۔

WhatsApp Image 2026 04 17 at 2.26.49 PM 2
فوٹو: ایکس

انہوں نے کہا کہ حقیقی خوشی اور سکون صرف اللہ کے ذکر اور اس کی اطاعت میں ہے، اور جو لوگ اللہ سے جڑ جاتے ہیں ان کے دل اطمینان پاتے ہیں۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا کی اصل لذت اللہ کی قربت میں ہے اور عبادت انسان کے دل کو حقیقی راحت دیتی ہے۔

آخر میں انہوں نے نماز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نماز بندے اور اللہ کے درمیان تعلق کو مضبوط کرتی ہے اور دل کو دنیاوی پریشانیوں سے نجات دے کر سکون عطا کرتی ہے۔