اہم خبریں
15 May, 2026
--:--:--

سعودی عرب کا علاقائی وژن: جنگوں سے دُور ترقی اور امن کی نئی راہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
سعودی علاقائی وژن اور مشرق وسطیٰ میں امن و ترقی کا نقشہ
سعودی عرب نے ثابت کیا ہے کہ بڑی طاقت وہی ہے جو جنگ کے بجائے امن اور تعمیر کو ترجیح دے (فوٹو: اے آئی)

مشرقِ وسطیٰ اس وقت سخت کشیدگی کی لپیٹ میں ہے، جبکہ سعودی علاقائی وژن خطے کو ترقی اور امن کی نئی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

مزید پڑھیں

امریکہ، اسرائیل اور ایران کی لڑائی جہاں خطے کو بڑی جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے، وہیں مملکت نے اپنی دانش مندی کے ذریعے خطے کو اس تباہ کن صورتحال سے محفوظ رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

علاقائی کشیدگی اور سعودی مؤقف

خطے میں اس وقت دو متضاد سوچیں کارفرما ہیں۔ ایک نقطہ نظر جنگ میں کودنے کا حامی ہے، جبکہ دوسرا، جس کی نمائندگی سعودی عرب کر 

رہا ہے، کسی ایسی جنگ سے بچنے کا خواہاں ہے جس کے اثرات عرب اور ایرانی عوام کے لیے تباہ کن ثابت ہوں۔

سعودی قیادت کا کہنا ہے کہ جنگ کا راستہ تباہی اور بربادی کا متقاضی ہے، جبکہ ترقی اور امن ہی خطے کا مستقبل ہے۔

سعودی علاقائی وژن اور مشرق وسطیٰ میں امن و ترقی کا نقشہ
5 دسمبر 2017 کو کویت سٹی میں خلیج تعاون کونسل اجلاس کے دوران میڈیا سینٹر کا منظر

ناکام علاقائی تجربات سے سبق

تاریخ گواہ ہے کہ خطے میں کئی نظریاتی منصوبے متعارف کرائے گئے، جیسے ناصری یا بعثی تحریکیں، جو اتحاد کے بجائے تقسیم اور انتشار کا باعث بنیں۔

ان منصوبوں نے معاشرتی ترقی کے بجائے سیاسی محاذ آرائی کو جنم دیا، جس سے نہ صرف استحکام متاثر ہوا بلکہ بیرونی مداخلت کے دروازے بھی کھلے ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ان تلخ تجربات سے سیکھتے ہوئے ایک تعمیری راستہ منتخب کیا ہے۔

سعودی توازن اور پائیدار امن کا خواب

سعودی عرب کی خارجہ پالیسی ’احتیاط اور حکمت‘ پر مبنی ہے۔

2018 میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ’مستقبل سرمایہ کاری اقدام‘ (FII) کے دوران مشرقِ وسطیٰ کو ’نیا یورپ‘بنانے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ 

اس وژن کا مقصد خطے کے ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو فروغ دینا ہے تاکہ مشترکہ ترقی کے ثمرات حاصل کیے جا سکیں۔

سعودی علاقائی وژن اور مشرق وسطیٰ میں امن و ترقی کا نقشہ
29 مارچ 2026 کو اسلام آباد میں دفترِ خارجہ میں ملاقات سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار، ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی

سفارتکاری اور امن کی کوششیں

سعودی عرب نے خطے میں استحکام لانے کے لیے کئی عملی اقدامات کیے ہیں۔

2021 میں قطر کے ساتھ تعلقات کی بحالی، 2023 میں چین کی ثالثی میں ایران کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ اور ترکی کے ساتھ اقتصادی و سفارتی تعلقات کا فروغ اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاض تنازعات کو بات چیت سے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

فلسطینی کاز: اصولی مؤقف پر ثابت قدمی

فلسطین کا مسئلہ سعودی خارجہ پالیسی کا مرکزی نکتہ ہے۔

ریاض نے ’صدی کی ڈیل ‘ اور ‘ابراہیمی معاہدوں’ جیسی تجاویز کو مسترد کیا کیونکہ وہ فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ نہیں کرتی تھیں۔ 

2025 کے ’اعلانِ نیویارک‘ کے بعد 159 ممالک کا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنا، سعودی عرب کی مسلسل سفارتی کوششوں ہی کا نتیجہ ہے۔

سعودی علاقائی وژن اور مشرق وسطیٰ میں امن و ترقی کا نقشہ
28 جنوری 2025 کو ریاض میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اپنے ترک ہم منصب ہاکان فیدان کے ساتھ

مستقبل کا منظرنامہ

سعودی عرب کا وژن صرف اپنی ترقی تک محدود نہیں بلکہ یہ پورے خطے کو ترقی کی شاہراہ پر لانے کا عزم ہے۔

دوسری جانب اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری رسہ کشی کا مقصد پورے خطے کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنا ہے، تاہم سعودی عرب کی حکمتِ عملی اس مذموم مقصد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، جو خطے کو مزید ٹکڑوں میں بٹنے سے روک رہی ہے۔

سعودی عرب نے ثابت کیا ہے کہ بڑی طاقت وہی ہے جو جنگ کے بجائے امن اور تعمیر کو ترجیح دے۔ 

خطے کی موجودہ صورتحال میں  سعودی قیادت کا ٹھنڈا مزاج اور طویل المدتی وژن نہ صرف ریاض بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ کے لیے بقا اور ترقی کا ضامن بن چکا ہے۔