سائبر حملوں میں اضافے کے پیش نظر انسانی دماغ اب ہر اکاؤنٹ کے لیے پیچیدہ اور منفرد پاس ورڈ بنانے اور یاد رکھنے کے قابل نہیں رہا۔
یہاں پاس ورڈ مینجمنٹ پروگرامز کی اہمیت سامنے آتی ہے۔
دنیا جہاں مصنوعی ذہانت کی نئی راہوں کی طرف بڑھ رہی ہے، وہیں پرانی انسانی عادات کے باعث ڈیجیٹل سیکیورٹی کا بیک ڈور کمزور رہتا ہے۔
مزید پڑھیں
الجزیرہ کے مطابق اس سال کی پہلی سہ ماہی میں جاری تازہ ترین سیکیورٹی رپورٹس میں بتایا گیا کہ دنیا ’کریڈینشل اسٹفنگ‘ (Credential Stuffing) کی چوٹی پر ہے، جہاں کمزور پاس ورڈ صرف ذاتی خطرہ نہیں رہے بلکہ عالمی سائبر کرائم اکنامیز کا سب سے بڑا محرک بن چکے ہیں۔
ہم خطرے میں کیوں ہیں؟
کمزور پاس ورڈز کے مسئلے پر بات صرف آگاہی تک محدود نہیں بلکہ یہ اعداد حیران کن حقیقت کو ظاہر کرتے ہیں۔ امریکی کمپنی ورائیزون کی رپورٹ کے مطابق اس سال دنیا بھر میں ڈیٹا بریچز میں 22 فیصد کا
تعلق چوری شدہ کریڈینشلز سے ہے، جو حملوں کی فہرست میں سب سے آگے ہیں۔
ڈینش سیکیورٹی کمپنی ہائمڈل سیکیورٹی کی رپورٹ کے مطابق 94 فیصد پاس ورڈز دو یا زیادہ اکاؤنٹس میں دوبارہ استعمال ہوتے ہیں، یعنی ایک ویب سائٹ کا ہیک ہونے کا مطلب ہے کہ ہیکر آپ کی باقی ڈیجیٹل زندگی میں داخل ہو سکتا ہے۔
جون میں 16 ارب چوری شدہ پاس ورڈز کا تاریخی لیک سامنے آیا جس سے ہیکرز کے AI ٹولز انسانی پیٹرنز کا اندازہ لگانے میں حیران کن درستگی کے ساتھ کام کرنے لگے۔
تحقیقات سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ 80 فیصد ڈیٹا بریچز کمزور یا دہرائے ہوئے پاس ورڈز کی وجہ سے ہوتی ہیں۔
عام صارف عام طور پر آسان یاد رہنے والے پاس ورڈ جیسے تاریخ پیدائش یا بچوں کے نام استعمال کرتا ہے یا ایک پاس ورڈ کئی اکاؤنٹس میں استعمال کرتا ہے۔
اس سے ڈومینو اثر پیدا ہوتا ہے، یعنی اگر چھوٹی شاپنگ سائٹ کے ڈیٹا لیک ہو جائیں تو ہیکر کو آپ کے ای میل، بینک اکاؤنٹس اور حساس ورک پلیٹ فارم تک رسائی حاصل ہو جاتی ہے۔
مصنوعی ذہانت بمقابلہ انسانی یادداشت
ہیکر اب دستی اندازہ نہیں لگاتے بلکہ LLMs (Large Language Models) جیسے مخصوص لینگویج ماڈلز استعمال کرتے ہیں جو آپ کے ذاتی ڈیٹا جیسے بچوں کے نام، تاریخ پیدائش اور جغرافیائی مقام کے لاکھوں ممکنہ امتزاج پیدا کر کے سیکنڈوں میں اینکرپشن توڑ سکتے ہیں۔
اس تبدیلی نے انسانی یادداشت کو سیکیورٹی چین میں سب سے کمزور حلقہ بنا دیا۔
بہترین پاس ورڈ مینجمنٹ پروگرامز
ZDNet، PCMag اور TechRadar کی ریویوز کے مطابق درج ذیل پروگرامز اعلیٰ سیکیورٹی اور آسان استعمال کا توازن فراہم کرتے ہیں:
- Bitwarden:
امریکی، اوپن سورس، مفت ورژن میں لامحدود ڈیوائسز کے لیے سنک، ماہرین کا پسندیدہ اقتصادی اور محفوظ آپشن۔
- 1Password:
کینیڈین پروگرام، ہموار یوزر انٹرفیس، Watchtower فیچر، Passkeys کی مکمل سپورٹ، خاندان کے درمیان محفوظ شیئرنگ۔
- NordPass:
- لیتھوانین پروگرام، جدید XChaCha20 اینکرپشن، تیز اور محفوظ، آسان ڈیزائن، نون ٹیکنالوجی صارفین کے لیے موزوں۔
- Proton Pass:
سوئس پروگرام، سخت پرائیویسی قوانین، Alias فیچر، فوربز ایڈوائزر کی توثیق یافتہ۔
- RoboForm:
امریکی پروگرام، پیچیدہ فارم بھرنے میں ماہر، مسلسل اپ ڈیٹس کے ساتھ بہترین پروڈکٹیویٹی ٹول۔
سسٹمز کی بلٹ اِن خصوصیات
Android اور iOS صارفین کے لیے بلٹ اِن سسٹمز بھی ہیں جو مفت اور آسان رسائی فراہم کرتے ہیں مگر مکمل سیکیورٹی فیچرز کی کمی ہے۔
ماہرین ٹو-فیکٹر آتھنٹیکیشن (2FA) ہمیشہ فعال رکھنے کی ہدایت دیتے ہیں۔
Passkeys کی طرف منتقلی
آج کل کلیدی نکتہ Passkeys کی اپنانا ہے، جہاں پروگرامز صرف ’ٹیکسٹ اسٹور‘ نہیں بلکہ بایومیٹرکس پر مبنی ’ڈیجیٹل کیز‘ بن گئے ہیں۔
Passkeys سپورٹ کرنے والے پاس ورڈ مینجمنٹ پروگرام کے استعمال سے صارف کبھی پاس ورڈ نہیں لکھے گا اور ہیکر اسے فشنگ یا اندازہ لگانے کے ذریعے چوری نہیں کر سکے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آسان یا دہرائے ہوئے پاس ورڈز استعمال کرنا ہیکنگ کو دعوت دینا ہے اور حل اب انسانی یادداشت میں نہیں بلکہ AI حملوں کے خلاف مضبوط سیکیورٹی دینے والے ماہر پروگرامز کے استعمال میں ہے۔