البانیہ کا ساحلی جزیرہ ’سازان‘ طویل عرصے تک ایک ممنوع فوجی اڈہ رہنے کے بعد اب عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔
مزید پڑھیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوانکا ٹرمپ اور ان کے شوہر جیرڈ کشنر اس جزیرے کو ایک ارب 40 کروڑ یورو مالیت کے لگژری ریزورٹ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
اسٹریٹیجک محل وقوع اور عسکری تاریخ
سیاحتی خلیج فلورا کے داخلی راستے پر واقع سازان، بحیرہ ایڈریاٹک اور بحیرہ ایونی کے سنگم پر موجود البانیہ کا سب سے بڑا جزیرہ ہے۔
کمیونسٹ دور میں یہ ایک بند عسکری علاقہ تھا، جس کی وجہ سے اس کا قدرتی حسن اور حیاتیاتی تنوع برسوں تک انسانی مداخلت سے محفوظ رہا۔
سیاحتی ریزورٹ کا بڑا منصوبہ
کشنر گروپ اس 1400 ایکڑ پر محیط جزیرے کو فائیو اسٹار ہوٹلوں، نجی ولاز اور جدید ترین یاٹ مرینا میں بدلنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
منصوبے کے تحت یہاں جدید اور ماحول دوست بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیا جائے گا، جس کا مقصد جزیرے کی عسکری تاریخ کو جدید سیاحتی ویژن کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔
NEW: 🇺🇸🇦🇱 Massive protests accros Albania after the information that Jared Kushner and Ivanka Trump are taking over protected Albanian land in a $1.4 billion project to build luxury resorts and an Israeli-linked development. pic.twitter.com/JLW3bIN4fK
— Megatron (@Megatron_ron) June 2, 2026
سرمایہ کاری اور معاشی توقعات
البانیہ کی حکومت نے اس منصوبے کو ’اسٹریٹیجک سرمایہ کاری‘ قرار دیتے ہوئے منظوری دے دی ہے۔
حکومتی تخمینوں کے مطابق اس پروجیکٹ سے تعمیراتی اور آپریشنل مراحل کے دوران تقریباً ایک ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ یہ منصوبہ مقامی سیاحتی شعبے کے لیے ایک بڑی معاشی تبدیلی کا پیش خیمہ سمجھا جا رہا ہے۔
قانونی اور ماحولیاتی تحفظات
اس منصوبے پر البانیہ کے اندر سخت تنقید بھی ہو رہی ہے۔
ناقدین اور ماحولیاتی کارکنان کو خدشہ ہے کہ یہ تعمیرات نارتا-زفیرنک جیسے حساس قدرتی گزرگاہوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
اسی طرح 2024 میں منظور شدہ قانونی ترامیم پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جن کے تحت محفوظ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
Ivanka Trump announces that she and her husband, Jared Kushner, are building a massive off-the-grid private island in the middle of the Mediterranean.
— Shadow of Ezra (@ShadowofEzra) June 2, 2026
The island spans 1,400 hectares and currently has no power.
They will be working with some of the world's greatest living… pic.twitter.com/0yJqr3nHSw
سیاسی تنازع اور عوامی احتجاج
دارالحکومت تیرانا میں ’البانیہ فروخت کے لیے نہیں‘ کے نعرے کے ساتھ بڑے مظاہرے جاری ہیں۔
ا’دھر البانیہ کا انسدادِ بدعنوانی کا ادارہ ان قانونی تبدیلیوں کی تحقیقات کر رہا ہے جو اس پروجیکٹ سے جڑی ہیں، جبکہ حکومت ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے شفافیت کا دعویٰ کر رہی ہے۔
ABENDREPORT aus Europa 🇪🇺🇺🇦
— Anna (@AnnaDeMilanese) May 30, 2026
1/7
Das darf nicht wahr sein. In Europa, wo alles und jeder unter Schutz steht:
Jared Kushner und Ivanka Trump wollen Albaniens geschützte Südküste in ein 1,4 Milliarden Euro Luxusresort verwandeln – Insel Sazan und Küstengebiet bei Zvernec.
Die… pic.twitter.com/0bJt2wxKMO
یہ منصوبہ البانیہ کے لیے ایک دوراہے کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں ایک طرف معاشی خوش حالی اور شعبہ سیاحت کے فروغ کے روشن امکانات نظر آ رہے ہیں تو دوسری طرف یورپ کے آخری قدرتی جزیروں میں سے ایک کا ماحولیاتی تحفظ داؤ پر لگا ہے۔
ماہرین کے مطابق آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ سازان ایک شاندار سیاحتی مقام بنتا ہے یا ماحولیاتی تنازع کا شکار۔
A luxury resort project backed by Jared Kushner and Ivanka Trump has sparked controversy on Albania’s southern coast after construction began near the protected Narta Lagoon.
— Clash Report (@clashreport) May 30, 2026
Residents and environmental activists have protested the development, clashing with private security… pic.twitter.com/WDr2crYXXj
متنازع سیاحتی منصوبے کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
البانیہ کے دارالحکومت میں ہزاروں شہریوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور ایوانکا ٹرمپ کے اس بڑے اور متنازع سیاحتی منصوبے کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماحولیاتی خدشات اور کرپشن کی بنیاد پر اس منصوبے کو روکا جائے۔
مظاہرین کا مؤقف ہے کہ یہ منصوبہ ملک کے قدرتی حسن کو تباہ کر دے گا۔ انہوں نے کشنر کے اس منصوبے کو ملکی مفاد کے خلاف اور کرپشن کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ جیرڈ کشنر نے 2 سال قبل اس منصوبے کا خاکہ پیش کیا تھا جس کی مجموعی لاگت تقریباً ایک ارب 40 کروڑ یورو یعنی ڈیڑھ ارب ڈالر ہے۔
دوسری جانب 40 کے قریب ماحولیاتی تنظیموں نے حیاتیاتی تنوع کو لاحق خطرات کے پیش نظر جنوری میں اس منصوبے کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔