اہم خبریں
3 June, 2026
--:--:--

اینتھروپک کا آئی پی او کے لیے خفیہ قدم، بڑے منافع کی توقع

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
اینتھروپک کمپنی کا کلاڈ اے آئی ماڈل اور امریکی اسٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ کا سفر
آئی پی اوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ دیگر شعبوں سے سرمایہ نکل کر مصنوعی ذہانت کی طرف منتقل ہو رہا ہے (فوٹو: انٹرنیٹ)

معروف اے آئی کمپنی اینتھروپک نے امریکی اسٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ کے لیے خفیہ طور پر درخواست جمع کروا دی ہے۔

مزید پڑھیں

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اس اہم اقدام کے ساتھ ہی اینتھروپک نے عوامی پیشکش (آئی پی او) کی دوڑ میں اپنی سب سے بڑی حریف کمپنی اوپن اے آئی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

کمپنی کا یہ فیصلہ حالیہ فنڈنگ راؤنڈ میں 65 ارب ڈالر جمع کرنے کے چند ہفتوں بعد سامنے آیا ہے۔ 

اس نئی سرمایہ کاری کے بعد اینتھروپک کی مجموعی مالیت تقریباً 965 

ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک غیر معمولی سنگ میل ہے۔

تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ اینتھروپک کی مارکیٹ ویلیو اوپن اے آئی سے تجاوز کر گئی ہے۔ 

کمپنی اس وقت ’کلاڈ‘ نامی اے آئی ماڈل اور پروگرامنگ کے جدید ٹولز تیار کر رہی ہے، جبکہ اس کی سالانہ آمدنی 47 ارب ڈالر سے زائد ہو چکی ہے۔

اینتھروپک کمپنی کا کلاڈ اے آئی ماڈل اور امریکی اسٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ کا سفر
کمپنی کا یہ فیصلہ حالیہ فنڈنگ راؤنڈ میں 65 ارب ڈالر جمع کرنے کے چند ہفتوں بعد سامنے آیا ہے (فوٹو: انٹڑنیٹ)

اینتھروپک کی اسٹاک مارکیٹ میں آمد کی خبروں کے بعد سافٹ ویئر کمپنی سیلز فورس کے حصص کی مالیت 5 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ سیلز فورس نے 2023 کے آغاز میں اس کمپنی میں محض 50 ملین ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔

سیلز فورس کے علاوہ زوم کمیونیکیشنز نے بھی اینتھروپک میں سرمایہ کاری سے ایک ارب ڈالر سے زائد کا خالص منافع کمایا ہے۔ 

اپریل کے اختتام تک سیلز فورس کی مختلف کمپنیوں میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 7.8 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مالیاتی ماہر سمیر الخوری کے مطابق اے آئی کمپنیوں کے آئی پی اوز عالمی منڈیوں کے ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کی علامت ہیں۔ 

اب سرمایہ کاروں کی توجہ صرف چند بڑی کمپنیوں کے بجائے اسپیس ایکس اور اینتھروپک جیسی نجی کمپنیوں پر مرکوز ہو رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان بڑی عوامی پیشکشوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ دیگر شعبوں سے سرمایہ نکل کر مصنوعی ذہانت کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔ 

اینتھروپک کمپنی کا کلاڈ اے آئی ماڈل اور امریکی اسٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ کا سفر
اینتھروپک نے آئی پی او کی دوڑ میں اپنی سب سے بڑی حریف کمپنی اوپن اے آئی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے (فوٹو: انٹرنیٹ)

یہ رجحان مارکیٹ میں شدید مقابلے کی فضا پیدا کر رہا ہے اور ٹیکنالوجی میں ترقی کے نئے مواقع کھول رہا ہے۔

اگرچہ روایتی مارکیٹوں سے سرمایہ نکالا جا رہا ہے، لیکن اے آئی میں یہ سرمایہ کاری طویل مدتی فوائد کی حامل ہے۔ ماہرین کے مطابق ہم مصنوعی ذہانت کے دور میں داخل ہو چکے ہیں جہاں بڑی کمپنیوں کی فہرست اب مزید وسیع ہو جائے گی۔

اسپیس ایکس اور اوپن اے آئی جیسی کمپنیوں کی لسٹنگ سے عالمی مارکیٹ کا نقشہ تبدیل ہونے کی توقع ہے۔ 

سافٹ بینک جیسی کمپنیوں کی یورپ میں بڑی سرمایہ کاری ٹیکنالوجی کے شعبے میں مثبت پیش رفت اور نئے جوش و خروش کا باعث بنے گی۔

اسپیس ایکس کی متوقع عوامی پیشکش سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا حقیقی امتحان ثابت ہوگی۔ 

اگر نتائج توقعات سے کم رہے تو سیمی کنڈکٹر سیکٹر میں بڑی گراوٹ آ سکتی ہے، جس کے انڈیکس میں رواں سال 83 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ اشارے مثبت ہیں اور مارکیٹ میں مصنوعی ذہانت کے حوالے سے بڑے پیمانے پر جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ 

یہی وجہ ہے کہ طلب میں اضافے کی وجہ سے ٹیکنالوجی کے شعبے میں فی الحال استحکام اور ترقی کا عمل برقرار رہے گا۔