جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے ایران کے مسلسل جارحانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جن میں بنیادی ڈھانچے اور تیل کی تنصیبات کو ہدف بنایا جا رہا ہے، جو بین الاقوامی قوانین اور روایات کی صریح خلاف ورزی ہے اور خطے کی سلامتی اور عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے براہِ راست خطرہ ہے۔
العربیہ کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ جی سی سی کو مکمل حق حاصل ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی شق 51 اور بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے تحفظ اور استحکام کے لیے ضروری اقدامات کرے اور اپنے وسائل اور اثاثوں کی حفاظت کرے، نیز ان حملوں کا مناسب جواب دے۔
البدیوي نے کہا کہ یہ حملے ایران کی جارحانہ پالیسی کو ظاہر کرتے ہیں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔
انہوں نے ایرانی دعووں کو مسترد کیا جو کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے جی سی سی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں اور کہا کہ یہ دعوے بالکل بے بنیاد اور ناقابلِ قبول ہیں۔