کئی عظیم ستاروں کا ذکر کیا گیا ہے، جن میں پیلے، مارادونا، مالدینی، روماریو، کرسٹیانو رونالڈو، کارلوس والدیراما، آندریس انیئستا، ڈیوڈ بیکہم، کاکا، لیونل میسی اور کیلیان ایمباپے شامل ہیں۔
اس فہرست میں مصری اسٹار محمد صلاح کا نام بھی شامل ہے، جو اس گیت میں ذکر کیے جانے والے واحد عرب فٹبالر ہیں۔
گیت میں برازیل، ارجنٹائن، یوراگوئے، کولمبیا، امریکا، انگلینڈ، جرمنی، فرانس، اسپین، میکسیکو، جاپان، جنوبی کوریا اور نیدرلینڈز سمیت کئی بڑی فٹبال طاقتوں کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب میں شاندار لائٹ شوز، جدید بصری اثرات، انٹرایکٹو اسکرینز اور فنّی مظاہرے شامل ہوں گے، جو گزشتہ نو دہائیوں میں فٹبال اور ورلڈ کپ کے ارتقائی سفر کی جھلک پیش کریں گے، جس کے بعد ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔
دنیا بھر کے فٹبال شائقین اس تاریخی ایڈیشن کے آغاز کے منتظر ہیں، جو پہلی بار 3 ممالک کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے اور جس میں ریکارڈ تعداد میں ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ ایڈیشن تماشائیوں کی تعداد، میچوں کی کثرت اور معاشی فوائد کے اعتبار سے ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گا۔