اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--

فنانشل ٹائمز: ایران نے چین کا سیٹلائٹ استعمال کیا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے بدھ کے روز رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے مبینہ طور پر چینی سیٹلائٹ کو جاسوسی کے لیے استعمال کیا ہے، جس سے تہران کو حالیہ جنگ کے دوران خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی نئی صلاحیت حاصل ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق، لیک ہونے والی ایرانی فوجی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ نے 2024 کے آخر میں “TEE-01B” نامی سیٹلائٹ حاصل کیا، جو چین سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

اخبار کے مطابق شدہ نقاط، سیٹلائٹ تصاویر اور مدار کے تجزیے سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی فوجی کمانڈرز نے بعد ازاں اس سیٹلائٹ کو خطے میں اہم امریکی فوجی مقامات کی نگرانی کے لیے استعمال کیا۔ 

یہ تصاویر مارچ میں ان مقامات پر ڈرون اور میزائل حملوں سے پہلے اور بعد میں لی گئی تھیں۔

سیاسی امور کی ماہر نکول گراژیوِسکی نے کہا کہ واضح طور پر یہ 

سیٹلائٹ فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہا ہے اور اسے ایران کے سول اسپیس پروگرام کے بجائے پاسداران انقلاب کی فضائیہ چلا رہی ہے۔

ان کے مطابق ایران اس وقت اس نوعیت کی بیرونی ٹیکنالوجی پر انحصار کر رہا ہے تاکہ اہداف کی نشاندہی اور حملوں کی کامیابی کا جائزہ لیا جا سکے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ “TEE-01B” سیٹلائٹ تقریباً نصف میٹر تک کی ریزولوشن کے ساتھ تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو تجارتی سطح کے جدید مغربی سیٹلائٹس کے برابر ہے۔ اس کے برعکس ایران کا سابقہ جدید ترین فوجی سیٹلائٹ “نور-3” صرف تقریباً 5 میٹر ریزولوشن رکھتا ہے، جو اہم عسکری تفصیلات کی نشاندہی کے لیے ناکافی سمجھا جاتا ہے۔

amazing beautiful blue planet earth with satellite 2026 03 09 02 56 13 utc scaled

دوسری جانب حالیہ دنوں میں امریکی انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ چین آئندہ چند ہفتوں میں ایران کو نئے فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے، ممکنہ طور پر تیسرے ممالک کے ذریعے ترسیل کو خفیہ رکھا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان رپورٹس کے بعد چین کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم چینی سفارت خانے نے ان الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے کبھی کسی فریق کو ہتھیار فراہم نہیں کیے۔