اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

سعودی عرب اور برطانیہ: بجٹ اور رسائی کا موازنہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

جب ممالک اپنی سالانہ بجٹ کا اعلان کرتے ہیں تو توجہ اکثر اعلان شدہ رقم پر مرکوز ہو جاتی ہے، جیسے یہ رفاہ کا سب سے واضح اشاریہ ہو۔ 

لیکن اعداد و شمار کو اپنے سیاق و سباق سے الگ پڑھنا حقیقت مکمل طور پر ظاہر نہیں کرتا، کیونکہ بجٹ کا حجم معیارِ زندگی کی عکاسی نہیں کرتا بلکہ یہ اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے کس طرح مینج کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں

مثال کے طور پر سعودی عرب اور برطانیہ کے بجٹس قریب قریب ہیں، سعودی بجٹ تقریباً 1.25 ٹریلین ریال ہے جبکہ برطانوی بجٹ تقریباً 1.2 ٹریلین پاؤنڈ اسٹرلنگ ہے۔ 

برطانیہ میں بجٹ زیادہ تر ٹیکس پر مبنی ہے، جہاں ٹیکسز حکومت کی آمدنی کا 80 فیصد سے زیادہ ہیں، جو عوامی خدمات، صحت اور تعلیم کے معیار کو بلند رکھتے ہیں لیکن ٹیکس کا بوجھ بھی زیادہ ہوتا ہے۔

سعودی بجٹ زیادہ تر تیل کی آمدنی پر منحصر ہے جبکہ غیر تیل کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 

اس سے اخراجات کی نوعیت مختلف ہوتی ہے، جو صرف خدمات فراہم کرنے تک محدود نہیں بلکہ طویل مدتی منصوبوں اور سرمایہ کاری کے ذریعے اقتصادی ڈھانچے کو مضبوط کرتی ہے۔

تاہم سعودی عرب میں خدمات کی فراہمی جغرافیائی طور پر وسیع رقبے اور بڑھتی ہوئی آبادی کے سبب زیادہ پیچیدہ ہے جبکہ برطانیہ میں رقبہ چھوٹا لیکن آبادی زیادہ ہے۔ 

یہی فرق بجٹ کے اثرات اور وسائل کے انتظام کے انداز کو واضح کرتا ہے، جہاں سعودی ماڈل رسائی اور اثر کی توسیع پر مرکوز ہے۔