صدر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ انہوں نے وزارت دفاع کو ہدایت دی ہے کہ ایران کے بجلی اور توانائی کے انفراسٹرکچر پر فوجی حملے 5 دن کے لیے مؤخر کر دیے جائیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ اعلان واشنگٹن اور تہران کے درمیان ’انتہائی نتیجہ خیز‘ مذاکرات کے بعد ہوا ہے۔
ٹرمپ نے ’ٹروتھ سوشیل‘ پر کہا ’میں خوشی کے ساتھ اعلان کرتا ہوں کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران امریکہ اور ایران نے مشرق وسطیٰ میں دشمنیوں کے مکمل اور جامع حل کے حوالے سے انتہائی نتیجہ خیز مذاکرات کیے ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ گہرائی والے اور تعمیری مذاکرات پورے ہفتے جاری رہیں گے اور حملوں کے مؤخر کرنے کا فیصلہ جاری مذاکرات کی کامیابی سے مشروط ہے۔