اہم خبریں
10 June, 2026
--:--:--

میکسیکو سٹی میں طوفان: فٹبال ورلڈکپ کا افتتاح متاثر ہونے کا خدشہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
میکسیکو سٹی میں شدید طوفان اور بارش کے سائے میں فٹبال ورلڈکپ افتتاحی میچ کا اسٹیڈیم
دارالحکومت کی انتظامیہ نے خراب موسم کے پیش نظر اورنج الرٹ جاری کر دیا ہے (فوٹو: انٹرنیٹ)

میکسیکو سٹی کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ جمعرات کو ہونے والا فٹ بال ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ شدید بارشوں اور گرج چمک کے طوفان سے متاثر ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

دارالحکومت کی میونسپل اتھارٹی نے خراب موسم کے پیش نظر مختلف علاقوں میں اورنج الرٹ جاری کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ عالمی میگا ایونٹ کا پہلا مقابلہ میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا، جو کہ امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقدہ اس وسیع ٹورنامنٹ کے 104 میچوں کا حصہ ہے۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ بحر الکاہل کے ساحل پر بننے والا سمندری طوفان 

اس وقت پورے ملک کے موسمی حالات پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

ورلڈکپ کا افتتاحی میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا، جس سے قبل ایک گھنٹہ طویل رنگا رنگ تقریب منعقد کی جائے گی۔ 

میکسیکو سٹی میں شدید طوفان اور بارش کے سائے میں فٹبال ورلڈکپ افتتاحی میچ کا اسٹیڈیم
عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار شکیرا ورلڈ کپ کا آفیشل گانا پیش کر کے ہزاروں شائقین کا لہو گرمائیں گی (فوٹو: انٹڑنیٹ)

اس تقریب میں عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار شکیرا ورلڈ کپ کا آفیشل گانا پیش کر کے اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین کا لہو گرمائیں گی۔

تشویش کی بات یہ بھی ہے کہ میکسیکو سٹی میں حالیہ دنوں کے دوران ہونے والی موسلا دھار بارشوں نے سڑکوں کو تالاب بنا دیا، جس سے ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ 

دارالحکومت میں میٹرو ٹرین کی کئی لائنیں بند ہو چکی ہیں، یہاں تک کہ انتظامیہ کو متعدد اسٹیشنوں کے داخلی راستے بھی بند کرنے پڑے۔

حکام کو اس دوران نہ صرف موسم بلکہ اساتذہ، ٹرک ڈرائیوروں اور کسانوں کی جانب سے ممکنہ احتجاج اور ہڑتالوں کا بھی سامنا ہے۔ 

یہ مختلف طبقات اپنے مطالبات کے حق میں ٹورنامنٹ کے دوران احتجاجی مظاہرے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس سے عالمی ایونٹ کے انتظامات متاثر ہو سکتے ہیں۔

میکسیکو سٹی میں شدید طوفان اور بارش کے سائے میں فٹبال ورلڈکپ افتتاحی میچ کا اسٹیڈیم
افتتاحی میچ سے ایک گھنٹہ قبل طویل رنگا رنگ تقریب منعقد کی جائے گی (فوٹو: انٹرنیٹ)

یاد رہے کہ گزشتہ سال امریکہ میں منعقدہ کلب ورلڈ کپ کے دوران بھی آسمانی بجلی گرنے کے خطرات کے باعث کئی میچز ملتوی کرنے پڑے تھے۔

ماہرین کو خدشہ ہے کہ موجودہ موسمی حالات فٹ بال ورلڈ کپ کے آغاز میں بھی اسی طرح کی بڑی رکاوٹیں پیدا کر سکتے ہیں۔

میکسیکو سٹی کے علاوہ گواڈالاجارا اور مونٹیری بھی ورلڈ کپ میچوں کی میزبانی کر رہے ہیں، جہاں اسٹیڈیم ملحقہ میونسپلٹیز میں واقع ہیں۔ 

ماہرین کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال اور سمندری طوفان کے اثرات ان شہروں میں ہونے والے مقابلوں پر بھی براہ راست پڑ سکتے ہیں۔