ارامكو کے سربراہ نے مزید کہا کہ مختلف عالمی اندازوں کے مطابق 2026 کے دوران تیل کی عالمی طلب میں یومیہ 7 لاکھ سے 9 لاکھ بیرل تک اضافہ متوقع ہے کیونکہ عالمی معیشت مسلسل بحالی کے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر تجارت اور شپنگ سرگرمیاں دوبارہ معمول پر آ گئیں تو تیل کی طلب میں انتہائی مضبوط اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔امین الناصر نے کہا کہ اگر سپلائی مکمل طور پر بحال بھی ہو جائے تب بھی توانائی کی عالمی منڈیوں کو مستحکم ہونے میں وقت لگے گا۔دوسری جانب ماہرین نے کہا کہ ان کی مارکیٹ کے بارے میں رائے اب بھی مثبت ہے اور وہ سعودی ارامكو کے اس مؤقف سے متفق ہیں کہ اگر آبنائے ہرمز کا بحران ختم بھی ہو جائے تو تیل کی سپلائی کو مکمل طور پر معمول پر آنے میں کئی ماہ درکار ہوں گے۔
امین الناصر: ہرمز بند رہا تو منڈی ہر ہفتے 10 کروڑ بیرل سے محروم ہوگی
Overseas Post