اہم خبریں
5 May, 2026
--:--:--

وزیر اعظم شہباز شریف سے عباس عراقچی کی ملاقات

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
پاکستان ایران ملاقات
عمان میں اہم ملاقات، ثالثی پر زور (فوٹو: ایکس)

پاکستان کے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور ان کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی ہے جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی، وزیرِ اعظم سے ملاقات کے لیے وزیرِاعظم ہاؤس پہنچے، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ 

اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔

الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کو ہدایت کی گئی کہ وہ قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کریں

ذرائع کے مطابق ملاقات میں خطے میں جاری کشیدگی، خصوصاً ایران اور امریکا کے درمیان تنازع اور ممکنہ مذاکراتی عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔
دوسری جانب نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے قیام کے لیے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کر رہا ہے اور اس ضمن میں اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ ایران، امریکا مذاکراتی عمل سے متعلق پاکستان کا مؤقف صرف وہی تصور کیا جائے جو سرکاری ذرائع سے جاری کیا جاتا ہے جبکہ غیر مصدقہ یا غیر نامزد ذرائع کی اطلاعات پاکستان کے سرکاری مؤقف کی عکاسی نہیں کرتیں۔

پاکستان ایران ملاقات
میڈیا کو صرف سرکاری مؤقف پر انحصار کرنے کی ہدایت (فوٹو: ایکس)

انہوں نے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کو ہدایت کی کہ وہ قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کریں اور صرف مستند اور سرکاری بیانات کو ہی بنیاد بنائیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ملاقات خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور پاکستان کی جانب سے ثالثی کردار کو مزید تقویت دینے کی کوششوں کا حصہ سمجھی جا رہی ہے۔