وائٹ ہاؤس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک مبہم پوسٹ نے وسیع ردعمل اور قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے، جس میں صرف ایک لفظ SOON درج تھا، جبکہ ساتھ Something New اور لوڈنگ بار کی تصویر شامل تھی۔
SOON. pic.twitter.com/o7ybur8Uxe
— The White House (@WhiteHouse) March 27, 2026
پوسٹ میں کسی قسم کی وضاحت یا تفصیل فراہم نہیں کی گئی، جس کے باعث صارفین یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ آیا یہ کسی نئے سیاسی فیصلے، حکومتی اقدام یا ادارے کی ڈیجیٹل حکمت عملی میں تبدیلی کا اشارہ ہے۔
اگرچہ سوشل میڈیا پر اس پوسٹ پر خاصا ردعمل دیکھنے میں آیا، تاہم اب تک وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی، جس سے تجسس اور انتظار کی کیفیت برقرار ہے۔
SOON. pic.twitter.com/o7ybur8Uxe
— The White House (@WhiteHouse) March 27, 2026
یہ پوسٹ حالیہ دنوں میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ تشہیری نوعیت کے مختصر اور پراسرار پیغامات کی ایک کڑی معلوم ہوتی ہے، جنہوں نے ممکنہ سیاسی، سیکیورٹی یا ابلاغی پیش رفت سے متعلق مختلف اندازے پیدا کر دیے ہیں، تاہم کسی بھی امکان کی تاحال سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی۔