براہ راست نشریات

سونی نے گیمنگ کی دنیا میں ہلچل مچادی: پلے اسٹیشن میں نئے گیمز

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
سونی پلے اسٹیشن گیمز اور اسٹیٹ آف پلے ایونٹ کے نئے ٹریلرز
معروف گیمنگ کمپنیوں کے ساتھ مل کر ایونٹ میں 20 سے زائد نئی گیمز کے ٹریلرز جاری کیے گئے ہیں (فوٹو: انٹرنیٹ)

حال ہی میں منعقد ہونے والے ’اسٹیٹ آف پلے‘ ایونٹ میں پلے اسٹیشن نے اپنے صارفین کے لیے کئی حیران کن اعلانات کیے ہیں۔

مزید پڑھیں

معروف گیمنگ کمپنیوں کے ساتھ مل کر ایونٹ میں 20 سے زائد نئی گیمز کے ٹریلرز جاری کیے گئے، جن میں ایکشن سے بھرپور گیمز سے لے کر سنسنی خیز کہانیاں شامل ہیں۔

مارول وولورین کی آمد

امریکہ کے ڈویلپر ’انسومنیاک‘ کی جانب سے تیار کردہ ’مارول وولورین‘ شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ 

Youtube video

یہ گیم مارول کامکس کی اصل کہانی پر مبنی ہے، جو روایتی اسپائیڈر مین سیریز کے برعکس انتہائی پرتشدد اور جذباتی تجربہ فراہم کرے گی۔ یہ گیم 15 ستمبر کو پلے اسٹیشن پر ریلیز ہوگی۔

ٹومب رائڈر اور انٹل ڈون 2

’ٹومب رائڈر: لیگیسی آف اٹلانٹس‘ کی ریلیز کو 12 فروری 2027 تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔

Youtube video

دوسری جانب سونی نے اچانک ’انٹل ڈون 2‘کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔ یہ ہارر گیم ایک جزیرے پر بھوتوں کے شکاریوں کے گرد گھومتی ہے، جو خصوصی طور پر پلے اسٹیشن 5 کے لیے ہے۔

کیموری اور ہارر کا نیا تجربہ

اینیمی اسٹائل پر مبنی گیم ’کیموری‘ میں 3 کھلاڑیوں کو مل کر بلاؤں کا شکار کرنا ہوگا۔

Youtube video

یہ گیم اگلے سال پلے اسٹیشن اور پی سی پر آئے گی۔ اسی طرح ’سائلنٹ ہل‘ سیریز کا نیا حصہ اسکاٹ لینڈ کے پس منظر میں سیٹ کیا گیا ہے، جو 24 ستمبر کو ریلیز ہوگا۔

Youtube video

اونیموشا اور گاڈ آف وار کا نیا باب

کیپکم نے ’کونیموشا: وے آف دی سورڈ‘کا اعلان کیا ہے جس کا ڈیمو اب دستیاب ہے۔

Youtube video

جبکہ ’گاڈ آف وار: لاوفے‘ میں کریٹوس کی اہلیہ کی کہانی بیان کی جائے گی۔ یہ گیم نوردک اساطیر کے نئے پہلوؤں کو اجاگر کرے گی اور کھلاڑیوں کو پرانے طرز کا ایکشن اور پہیلیاں حل کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

پلے اسٹیشن کا یہ ایونٹ ثابت کرتا ہے کہ کمپنی متنوع اور جدید گیمنگ تجربات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ 

Youtube video

بڑی ریلیزز میں تاخیر کے باوجود نئے ٹائٹلز اور فرنچائزز کے تسلسل نے گیمرز میں ایک بار پھر جوش و خروش پیدا کر دیا ہے، جس سے مستقبل کے گیمنگ مارکیٹ میں پلے اسٹیشن کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔

Youtube video