اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

ولی عہد سے فرانسی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: واس

ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود کو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گفتگو کے دوران خطے میں جاری موجودہ صورتحال اور اس کے مختلف پہلوؤں پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

فرانسیسی صدر نے سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مملکت کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعادہ کیا اور ایران کی جانب سے مملکت کو نشانہ بنانے والے بار بار کے حملوں کی مذمت اور شدید الفاظ میں مخالفت کی۔

میکرون نے مملکت کی خودمختاری کے تحفظ، سلامتی کے قیام اور اپنی سرزمین و فضائی حدود کے دفاع کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔