گرا چکا ہے جبکہ چند امریکی جنگی طیارے بھی مختلف کارروائیوں میں ضائع ہوئے۔
تاہم فروری 2026 میں جنگ شروع ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی فوج نے ایک اپاچی ہیلی کاپٹر کھویا ہے۔
فوجی ماہرین کے مطابق AH-64 اپاچی دنیا کے خطرناک ترین حملہ آور ہیلی کاپٹروں میں شمار ہوتا ہے۔
یہ ’ہیل فائر‘ میزائلوں اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہوتا ہے اور آبنائے ہرمز میں چھوٹی تیز رفتار کشتیوں اور ڈرون خطرات کے خلاف اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل پر دونوں ممالک نے حملے روکنے کا اعلان کیا، تاہم ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں تو وہ دوبارہ جوابی حملے شروع کر سکتا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل تمام محاذوں پر تیار ہے اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ایران کے خلاف دوبارہ کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔