اہم خبریں
3 June, 2026
--:--:--

8 ڈبہ بند سبزیاں تازہ سبزیوں سے بھی زیادہ فائدہ مند نکلیں

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ڈبہ بند سبزیاں
ماہرِ غذائیت کے مطابق بعض ڈبہ بند سبزیوں میں غذائی اجزا بہتر انداز میں محفوظ رہتے ہیں

امریکی ماہرِ غذائیت بریانا ٹوبریٹز ہوفر نے انکشاف کیا ہے کہ بعض ڈبہ بند سبزیاں غذائیت کے اعتبار سے تازہ سبزیوں سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹماٹر، کدو، چقندر، مکئی، مٹر اور پالک جیسی سبزیوں میں کیننگ کے عمل کے بعد بعض اہم غذائی اجزا زیادہ مؤثر انداز میں جسم کو ملتے ہیں۔

خوراک اور صحت کے ماہرین نے حالیہ برسوں میں اس بات پر زور دینا شروع کیا ہے کہ ڈبہ بند سبزیاں صرف ہنگامی یا وقتی متبادل نہیں بلکہ کئی صورتوں میں ایک مکمل غذائی انتخاب بھی ثابت ہو سکتی ہیں۔ 

امریکی ماہرِ غذائیت بریانا ٹوبریٹز ہوفر کے مطابق جدید کیننگ ٹیکنالوجی نے سبزیوں کو زیادہ عرصے تک محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کی غذائی اہمیت کو بھی برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ عام طور پر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ تازہ سبزیاں ہمیشہ زیادہ فائدہ مند ہوتی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ بعض سبزیوں میں کیننگ کے عمل کے بعد غذائی اجزا جسم میں زیادہ مؤثر انداز میں جذب ہوتے ہیں۔ 

اس کی ایک بڑی مثال ٹماٹر ہیں، جن میں موجود ’لائیکوپین‘ نامی طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ حرارت ملنے کے بعد زیادہ فعال ہو جاتا ہے۔ 

یہی وجہ ہے کہ ڈبہ بند ٹماٹر دل کی صحت، سوزش میں کمی اور بعض اقسام کے کینسر سے بچاؤ کے لیے مفید سمجھے جاتے ہیں۔

assorted jars of pickled vegetables and seafood 2026 03 09 06 36 38 utc
ڈبہ بند ٹماٹروں میں ’لائیکوپین‘ کا جذب زیادہ مؤثر ہو جاتا ہے

رپورٹ کے مطابق ڈبہ بند کدو بھی غذائیت سے بھرپور انتخاب ہے کیونکہ اس میں فائبر، وٹامن اے اور پوٹاشیم وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ 

اسی طرح چقندر میں موجود فولک ایسڈ اور پوٹاشیم کیننگ کے باوجود کافی حد تک محفوظ رہتے ہیں، جو خون کی صحت اور جسمانی توانائی کے لیے اہم مانے جاتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ مکئی کی پروسیسنگ فصل کی کٹائی کے فوراً بعد کی جاتی ہے، جس کے باعث اس میں موجود فائبر اور وٹامن بی ضائع ہونے کے بجائے محفوظ رہتے ہیں۔ 

سبز پھلیاں بھی وٹامن کے اور فائبر کا اچھا ذریعہ سمجھی جاتی ہیں، جو ہڈیوں کی مضبوطی اور نظامِ ہاضمہ کے لیے فائدہ مند ہیں۔

canned vegetables a close up of varied preserved 2026 03 26 18 37 48 utc
پالک کی کیننگ آئرن اور کیلشیم جذب میں رکاوٹ بننے والے مرکبات کم کرتی ہے

اسی طرح ڈبہ بند پالک کے حوالے سے ماہرین نے دلچسپ انکشاف کیا کہ کیننگ کے دوران پالک پکنے سے ’آکسیلیٹس‘ کم ہو جاتے ہیں۔ 

یہ وہ مرکبات ہیں جو آئرن اور کیلشیم کے جذب میں رکاوٹ بنتے ہیں، اس لیے بعض صورتوں میں ڈبہ بند پالک جسم کو زیادہ فائدہ پہنچا سکتی ہے۔

ماہرین نے آرٹچوک اور مٹر کو بھی مفید قرار دیا۔ 

آرٹچوک میں موجود نباتاتی مرکبات نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں، جبکہ مٹر فائبر اور نباتاتی پروٹین فراہم کرتے ہیں، جو متوازن غذا کے لیے اہم ہیں۔

assortment of canned goods on burlap surface 2026 01 11 08 08 25 utc
ماہرین نے کم نمک یا ’نو سالٹ ایڈڈ‘ مصنوعات خریدنے کا مشورہ دیا

تاہم ماہرینِ غذائیت نے خبردار کیا کہ تمام ڈبہ بند غذائیں یکساں فائدہ مند نہیں ہوتیں۔ 

بعض مصنوعات میں نمک، چینی یا بھاری ساسز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، جو صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔ 

اسی لیے کم نمک یا ’نو سالٹ ایڈڈ‘ مصنوعات خریدنے کی سفارش کی گئی ہے۔ 

استعمال سے پہلے سبزیوں کو پانی سے دھونے کا مشورہ بھی دیا گیا تاکہ اضافی سوڈیم کم کیا جا سکے۔

canned goods displayed in kitchen still life 2026 03 26 05 30 10 utc
تازہ، فروزن اور ڈبہ بند سبزیوں کا متوازن استعمال بہترین قرار دیا گیا

ماہرین کے مطابق آج کے دور میں خوراک کی بڑھتی قیمتوں، مصروف طرزِ زندگی اور طویل مدت تک محفوظ رہنے والی غذاؤں کی ضرورت کے باعث ڈبہ بند سبزیاں ایک عملی انتخاب بنتی جا رہی ہیں۔ 

ان کا کہنا ہے کہ تازہ، منجمد اور ڈبہ بند سبزیوں کو متوازن انداز میں استعمال کرنا ہی سال بھر صحت مند غذا برقرار رکھنے کا بہترین طریقہ ہے۔