ابوظبی اسٹاک ایکسچینج بھی مندی کی لپیٹ میں رہی، جہاں مرکزی انڈیکس 0.9 فیصد نیچے آیا۔
انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی کے حصص 0.6 فیصد اور فرسٹ ابوظبی بینک کے حصص 1.3 فیصد گر گئے۔
ادھر قطر اسٹاک ایکسچینج کا مرکزی انڈیکس بھی 0.9 فیصد نیچے آگیا، جبکہ قطر نیشنل بینک کے حصص میں 1.1 فیصد کمی دیکھی گئی۔
کویت میں فرسٹ مارکیٹ انڈیکس 1.2 فیصد کمی کے ساتھ 9067.1 پوائنٹس پر بند ہوا۔
تاہم کویتی سرمایہ کاری کمپنی کے اسسٹنٹ نائب صدر فوزی الظفیری کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ فوجی کشیدگی کے اثرات اب تک کویتی مارکیٹ پر محدود رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کویتی اسٹاک مارکیٹ کو مثبت سمت میں گامزن کرنے کے لیے مضبوط مالی نتائج اور نئے کاروباری محرکات کی ضرورت ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق تہران، تبریز اور اصفہان میں دھماکوں کی اطلاعات اور ایران، اسرائیل کشیدگی میں اضافے نے سرمایہ کاروں کو محتاط بنا دیا ہے، جس سے خطے میں جنگ کے خاتمے اور استحکام کی امیدیں وقتی طور پر کمزور پڑ گئی ہیں۔