امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جنگ کے خاتمے کے بعد امریکی ٹیموں کو ایرانی حکام کے تعاون سے زیرِ زمین موجود جوہری مواد کی تلاش اور جانچ کی اجازت دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
ٹرمپ کے مطابق امریکا اور چین ہی ایسے ممالک ہیں جن کے پاس اس نوعیت کی کارروائی کے لیے ضروری جدید ٹیکنالوجی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں اور ممکن ہے کہ اس ہفتے کے اختتام تک کوئی نتیجہ سامنے آجائے تاہم ناکامی کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا جا سکتا۔
ٹرمپ کا دعویٰ: ایران جوہری تفتیش کی اجازت پر آمادہ
Overseas Post
- امریکہ, ایران, جنگ, جوہری معاہدہ, معاہدہ