اہم خبریں
13 May, 2026
--:--:--

سعودی قیادت کی طرف سے یوگنڈا کے صدر کو مبارکباد

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے جمہوریہ یوگنڈا کے صدر یوویری کاجوتا موسیوینی کو نئی صدارتی مدت کے لیے دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے یوگنڈا کے صدر کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے صدر یوویری کاجوتا کے لیے کامیابی و کامرانی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

سعودی قیادت نے یوگنڈا کے عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کی دعا کی ہے۔

سعودی قیادت نے دونوں برادر ممالک اور عوام کے درمیان تعلقات کو سراہتے ہوئے تمام شعبوں میں مزید مضبوط اور فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔