براہ راست نشریات

آج کے 6 میچز: انگلینڈ، پرتگال، ارجنٹینا اور الجزائر کے لیے بڑا امتحان

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فیفا ورلڈ کپ

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کا آخری راؤنڈ کئی ٹیموں کے لیے فیصلہ کن ثابت ہونے جا رہا ہے۔ 

کچھ ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ پکی کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی، جبکہ کئی ممالک اپنی بقا کی آخری امید کے ساتھ قسمت آزمائیں گے۔ 

انگلینڈ، پرتگال، کولمبیا، ارجنٹینا، الجزائر، آسٹریا، کانگو اور ازبکستان سمیت متعدد ٹیموں کی نظریں اہم نتائج پر مرکوز ہوں گی۔

انگلینڈ کی نظریں گروپ کی برتری پر

نیویارک کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں انگلینڈ کا مقابلہ پاناما سے ہوگا۔ 

انگلش ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ ایل میں سرفہرست ہے اور ایک مثبت نتیجہ اسے گروپ کی پہلی پوزیشن کے ساتھ پری کوارٹر فائنل میں پہنچا سکتا ہے۔

🏆 گروپ ایل کی تازہ درجہ بندی
دوسرے راؤنڈ کے اختتام کے بعد مکمل صورتحال
# ٹیم کھیلے گول فرق پوائنٹس
1
gb eng انگلینڈ
2 +2 4
2
gh گھانا
2 +1 4
3
hr کروشیا
2 -1 3
4
pa پاناما
2 -2 0

🏆 انگلینڈ سرفہرست

انگلینڈ نے 4 پوائنٹس اور بہتر گول فرق (+2) کی بدولت گروپ ایل میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔

🔥 گھانا مضبوط مقابلے میں

گھانا بھی 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ آخری میچ میں اس کے پاس گروپ جیتنے کا بھی موقع موجود ہے۔

⚠️ کروشیا کی امید برقرار

کروشیا 3 پوائنٹس کے ساتھ اب بھی دوڑ میں شامل ہے، جبکہ پاناما بغیر کسی پوائنٹ کے آخری پوزیشن پر موجود ہے۔

BY: overseaspost.net

دوسری جانب پاناما مسلسل دو شکستوں کے بعد بغیر کسی پوائنٹ کے آخری نمبر پر ہے اور اسے امیدیں برقرار رکھنے کے لیے صرف فتح درکار ہے۔ 

دونوں ٹیموں کی آخری ورلڈ کپ ملاقات 2018 میں ہوئی تھی، جہاں انگلینڈ نے پاناما کو 6-1 سے شکست دی تھی۔

گھانا کو ایک پوائنٹ بھی کافی

فلاڈیلفیا کے لنکن فنانشل فیلڈ میں گھانا اور کروشیا کا مقابلہ بھی بے حد اہم ہوگا۔ 

گھانا 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے اور اب تک ٹورنامنٹ میں ایک بھی گول نہیں کھایا۔ 

بلیک اسٹارز کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے ایک ڈرا بھی کافی ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب کروشیا 3 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ 

دو میچوں میں 3 گول کرنے کے باوجود چار گول کھانے کے باعث اس کی پوزیشن کمزور ہو چکی ہے، اور اب اس کے لیے فتح ہی واحد راستہ ہے۔

پاناما Panama
×
England انگلینڈ
کروشیا Croatia
×
Ghana گھانا
گروپ ایل • 28 جون 2026 • رات 12:00 بجے سعودی وقت
00دن
00گھنٹے
00منٹ
00سیکنڈ

کولمبیا اور پرتگال کی جنگ

میامی کے ہارڈ راک اسٹیڈیم میں کولمبیا اور پرتگال آمنے سامنے ہوں گے۔ 

کولمبیا دو فتوحات کے ساتھ 6 پوائنٹس لے کر سرفہرست ہے، جبکہ پرتگال 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

کولمبیا کو گروپ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے صرف ایک ڈرا درکار ہے، جبکہ پرتگال کو ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کے لیے لازماً فتح چاہیے۔ 

دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، جس سے مقابلے کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔

🏆 گروپ کے کی تازہ درجہ بندی
دوسرے راؤنڈ کے اختتام کے بعد مکمل صورتحال
# ٹیم کھیلے گول فرق پوائنٹس
1
coکولمبیا
2 +3 6
2
ptپرتگال
2 +5 4
3
cdکانگو ڈیموکریٹک
2 -1 1
4
uzازبکستان
2 -7 0

🏆 کولمبیا مضبوط

کولمبیا نے دو میچز میں 6 پوائنٹس حاصل کر کے گروپ کے میں پہلی پوزیشن سنبھال لی۔

🔥 پرتگال قریب

پرتگال 4 پوائنٹس اور +5 گول فرق کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے کے بہت قریب ہے۔

⚠️ کانگو اور ازبکستان دباؤ میں

کانگو کے پاس ایک پوائنٹ ہے جبکہ ازبکستان بغیر پوائنٹ کے آخری نمبر پر ہے۔

BY: overseaspost.net

کانگو اور ازبکستان کے لیے آخری موقع

اٹلانٹا میں کانگو ڈیموکریٹک ریپبلک اور ازبکستان کے درمیان ایسا مقابلہ ہوگا جس میں شکست تقریباً ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے مترادف ہوگی۔

کانگو ایک پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ ازبکستان مسلسل دو شکستوں کے بعد بغیر کسی پوائنٹ کے آخری پوزیشن پر موجود ہے۔ 

دونوں ممالک تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک دوسرے کا سامنا کریں گے۔

کولمبیا Colombia
×
Portugal پرتگال
کانگو ڈیموکریٹک DR Congo
×
Uzbekistan ازبکستان
گروپ کے • 28 جون 2026 • صبح 2:30 بجے سعودی وقت
00دن
00گھنٹے
00منٹ
00سیکنڈ

ارجنٹینا کے سامنے اردن کا کڑا امتحان

ڈلاس میں عالمی چیمپئن ارجنٹینا کا مقابلہ اردن سے ہوگا۔ 

ارجنٹینا دو مسلسل کامیابیوں اور چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی اگلے مرحلے میں پہنچ چکا ہے، جبکہ اردن دو شکستوں کے بعد بغیر کسی پوائنٹ کے آخری نمبر پر ہے اور اسے معجزانہ نتائج کی ضرورت ہے۔

یہ دونوں ٹیموں کے درمیان تاریخ کا پہلا مقابلہ ہوگا۔

🏆 گروپ جے کی تازہ درجہ بندی
دوسرے راؤنڈ کے اختتام کے بعد مکمل صورتحال
# ٹیم کھیلے گول فرق پوائنٹس
1
ar ارجنٹائن
2 +5 6
2
at آسٹریا
2 0 3
3
dz الجزائر
2 -2 3
4
jo اردن
2 -3 0

🏆 ارجنٹائن کی برتری

ارجنٹائن نے مسلسل دو فتوحات کے ساتھ 6 پوائنٹس حاصل کیے اور گروپ جے کی پہلی پوزیشن مضبوطی سے اپنے نام کر لی۔

⚔️ دوسری پوزیشن کی سخت جنگ

آسٹریا اور الجزائر دونوں کے 3،3 پوائنٹس ہیں، جس کے باعث آخری میچ میں ناک آؤٹ مرحلے کی دوڑ انتہائی دلچسپ ہو گئی ہے۔

⚠️ اردن مشکل میں

اردن مسلسل دو شکستوں کے بعد بغیر کسی پوائنٹ کے آخری نمبر پر ہے اور اگلے مرحلے تک رسائی کے امکانات انتہائی محدود ہو چکے ہیں۔

BY: overseaspost.net

الجزائر اور آسٹریا میں فیصلہ کن معرکہ

گروپ جے میں الجزائر اور آسٹریا کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کینساس سٹی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے پاس 3، 3 پوائنٹس ہیں، تاہم بہتر گول فرق کی وجہ سے آسٹریا دوسرے جبکہ الجزائر تیسرے نمبر پر ہے۔

الجزائر کو اگلے مرحلے کی امیدیں روشن رکھنے کے لیے فتح درکار ہوگی، جبکہ آسٹریا کے لیے ڈرا بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ 

دونوں ٹیموں کے درمیان بھی یہ پہلی باقاعدہ بین الاقوامی ملاقات ہوگی۔

اردن Jordan
×
Argentina ارجنٹائن
الجزائر Algeria
×
Austria آسٹریا
گروپ جے • 28 جون 2026 • صبح 5:00 بجے سعودی وقت
00دن
00گھنٹے
00منٹ
00سیکنڈ

اعداد و شمار کے مطابق انگلینڈ، کولمبیا اور ارجنٹینا اپنے اپنے مقابلوں میں مضبوط پوزیشن رکھتے ہیں، جبکہ الجزائر، پاناما، کانگو، ازبکستان اور اردن کے لیے یہ میچز ’کرو یا مرو‘ کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔