اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--

جدہ میں محبت، روایت اور یکجہتی کی خوبصورت شام

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
100% LikesVS
0% Dislikes
Picture of خالد نواز چیمہ

خالد نواز چیمہ

جدہ

سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ کی جانب سے پاکستان سے آنے والے معزز مہمانوں کے اعزاز میں ایک شاندار اور پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے محبتوں، اپنائیت اور خوشیوں سے بھرپور ایک یادگار عید ملن پارٹی میں تبدیل ہو گیا۔

یہ خصوصی تقریب انویسٹر فورم کے نائب صدر چوہدری غلام مصطفی گجر کے والد محترم چوہدری فقیر محمد گجر اور چوہدری عاصم رفیق جٹ کے والد محترم چوہدری رفیق جٹ کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔ 

WhatsApp Image 2026 03 26 at 9.11.45 AM

تقریب کے مہمانِ خصوصی قونصل جنرل آف پاکستان سید مصطفی ربانی تھے، جبکہ قونصلیٹ کے دیگر افسران نے بھی بھرپور شرکت کر کے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔

تقریب کا آغاز چوہدری محمد اکرم گجر کے پرتپاک استقبالیہ کلمات سے ہوا، جنہوں نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کی شرکت پر دلی شکریہ ادا کیا۔ 

اس موقع پر چوہدری اظہر وڑائچ کے صاحبزادے مہد اظہر وڑائچ نے مہمانوں کو خوبصورت گلدستے پیش کیے، جس نے محفل میں محبت اور احترام کا رنگ مزید گہرا کر دیا۔

مزید پڑھیں

یہ ایک فیملی پروگرام تھا، جہاں مہمان اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ شریک ہوئے، جس سے ماحول نہایت خوشگوار، دوستانہ اور پرخلوص بن گیا۔ 

مغل کھانوں سے سجی ضیافت نے مہمانوں کو خوب محظوظ کیا، جبکہ عید کی خوشیوں کی مناسبت سے اپنائیت اور محبت کا سماں نظر آیا۔

تقریب کے دوران شرکاء نے ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار گفتگو کی، عید کی خوشیاں بانٹیں اور اس یادگار لمحے کو بھرپور انداز میں انجوائے کیا۔ 

آخر میں تمام مہمانوں نے چوہدری اظہر وڑائچ کا اس شاندار اور مثالی تقریب کے انعقاد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا۔

WhatsApp Image 2026 03 26 at 9.11.45 AM 2

اس کامیاب تقریب کے انتظامات یارانِ جدہ گروپ نے نہایت ذمہ داری، محنت اور بہترین نظم و ضبط کے ساتھ سرانجام دیے، جس نے اس خوبصورت اجتماع کو کامیابی کی ایک روشن مثال بنا دیا۔

یہ تقریب نہ صرف باہمی روابط کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بنی بلکہ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد، محبت اور یکجہتی کی ایک دلکش تصویر بھی پیش کر گئی۔