محمد مبشر انوار
سینئر تجزیہ نگار
پاکستان میں سسٹم ری سیٹ کی بڑھتی ہوئی بحث کے دوران سوال یہ ہے کہ کیا حکومتوں کی تبدیلی، نئے صوبوں کی تشکیل اور آئینی ترامیم ملک کو بحران سے نکال سکتی ہیں؟
محمد مبشر انوار کے مطابق حقیقی تبدیلی کے لیے آئین کی بالادستی، اداروں کی خودمختاری، شفاف انتخابات اور بلاامتیاز احتساب ناگزیر ہیں۔
ایک پائیدار سیاسی و ریاستی نظام کی تشکیل کے لیے کیا موجودہ سیاسی بندوبست میں اصلاح ممکن ہے، یا ملک کو ایک نئے عمرانی معاہدے کی ضرورت ہے؟
پاکستان کی سیاست ایک ایسے دوراہے پر کھڑی ہے جہاں محض حکومتوں کی تبدیلی، سیاسی چہروں کی آمدورفت یا اقتدار کی نئی تقسیم سے مسائل کا حل بظاہر ممکن دکھائی نہیں دیتا۔ ملک کو درپیش سیاسی عدم استحکام، معاشی دباؤ، اداروں کے درمیان اختیارات کی کشمکش، پارلیمان کی کمزور ہوتی ہوئی حیثیت، عدالتی تنازعات اور عوام کے انتخابی مینڈیٹ سے متعلق تحفظات نے ایک بنیادی سوال کو جنم دیا ہے کہ کیا پاکستان کو محض حکومت کی تبدیلی درکار ہے یا پورے نظام کی ازسرنو تشکیل؟
🔄 سسٹم ری سیٹ سے مراد کیا ہے؟
"سسٹم ری سیٹ" کوئی متفقہ آئینی یا قانونی اصطلاح نہیں؛ مختلف سیاسی حلقے اسے مختلف مفہوم میں استعمال کرتے ہیں۔
اس سے مراد شفاف انتخابات، سول ملٹری تعلقات میں توازن، سیاسی مفاہمت یا اداروں کے اختیارات کی واضح حدبندی ہو سکتی ہے۔
مصنف کا مؤقف: حقیقی ری سیٹ محض سیاسی چہرے بدلنا نہیں، بلکہ آئین اور قانون کے مطابق اداروں کی اصلاح ہے۔
آج کل پاکستان میں ’سسٹم ری سیٹ‘ کی اصطلاح کا بار بار استعمال ہو رہا ہے، تاہم اس اصطلاح کی کوئی متفقہ آئینی یا قانونی تعریف موجود نہیں۔
اس سے مراد مختلف حلقوں کے نزدیک مختلف ہو سکتی ہے۔
کسی کے نزدیک یہ سول ملٹری تعلقات میں توازن کا نام ہے، کسی کے نزدیک انتخابی نظام کی شفافیت، کسی کے نزدیک سیاسی جماعتوں کے مابین مفاہمت، جبکہ بعض حلقے اسے ریاستی اداروں کے کردار اور اختیارات کی نئی حدبندی سے تعبیر کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کو کسی ایک شخصیت، جماعت یا ادارے کی بالادستی کے بجائے ایسے نظام کی ضرورت ہے جس میں تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں، سیاسی اختلاف کو دشمنی نہ سمجھا جائے اور اقتدار کی منتقلی عوامی مینڈیٹ کے مطابق ہو۔
یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا سسٹم ری سیٹ کا مطلب موجودہ نظام کو توڑنا ہے یا اس کی خرابیوں کو درست کرنا؟
سسٹم ری سیٹ کے حوالے سے حالیہ سیاسی بحث میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا مؤقف بھی سامنے آیا ہے کہ ری سیٹ کا مطلب نظام کو توڑنا نہیں بلکہ اس کی خرابیوں کو درست کرنا ہے۔
انہوں نے نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کی تشکیل کی بحث بھی اٹھائی اور 12 نومبر 2026 کو اس معاملے پر عوامی رائے معلوم کرنے کے لیے ریفرنڈم کی تجویز دی۔
دوسری طرف پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی سیاسی ری سیٹ اور سیاسی جماعتوں کے باہمی اتحاد کی ضرورت پر بات کی ہے۔
🏛️ آئین کی بالادستی کیوں ضروری؟
1973ء کا آئین ریاستی اداروں کے دائرہ اختیار اور ذمہ داریوں کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔
پارلیمان، انتظامیہ، عدلیہ اور عسکری اداروں کو اپنے اپنے آئینی دائرے میں کام کرنا چاہیے تاکہ اختیارات کی کشمکش کم ہو۔
مرکزی اصول: کسی ایک شخصیت، جماعت یا ادارے کی بالادستی کے بجائے آئینی توازن اور جواب دہی کو فوقیت دی جائے۔
یہاں بنیادی سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان کا بحران صرف انتظامی ڈھانچے کی تبدیلی سے حل ہو سکتا ہے؟ کیا نئے صوبے بنانے سے سیاسی بے چینی، معاشی بدحالی، ادارہ جاتی تناؤ اور عوامی اعتماد کا فقدان ختم ہو جائے گا؟
بظاہر ایسا نہیں ہے۔
نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کی تشکیل انتظامی مسائل کا ایک ممکنہ حل ضرور ہو سکتی ہے، لیکن یہ قومی بحران کا مکمل علاج نہیں۔ پاکستان کا بنیادی مسئلہ اختیارات کی تقسیم سے زیادہ آئینی اختیارات کے استعمال، جواب دہی، قانون کی یکساں عمل داری اور عوامی نمائندگی کے تسلسل سے متعلق ہے۔
اگر نظام کی بنیادی خرابیاں برقرار رہیں تو نئے انتظامی یونٹس بھی اسی نوعیت کے مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں جن کا سامنا موجودہ صوبوں اور وفاق کو ہے۔
اس لیے سسٹم ری سیٹ کو کسی ایک انتظامی فیصلے یا سیاسی سمجھوتے تک محدود کرنے کے بجائے ایک جامع قومی اصلاحاتی منصوبے کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان میں سسٹم ری سیٹ کے حوالے سے بنیادی طور پر جن امور کا خیال رکھا جانا چاہیے، ان میں سب سے اہم آئین کی بالادستی اور اداروں کی آئینی حدود کا احترام ہے۔
🗳️ انتخابی مینڈیٹ اور عوامی اعتماد
کالم میں انتخابی شفافیت اور فارم 47 سے متعلق اٹھائے گئے اعتراضات کو حکومت کی سیاسی ساکھ کے لیے اہم مسئلہ قرار دیا گیا ہے۔
مصنف کے نزدیک الیکشن کمیشن کی خودمختاری، غیر جانب دارانہ قوانین اور شفاف نتائج عوامی اعتماد کی بنیاد ہیں۔
ضروری اصلاح: انتخابی شکایات کا فیصلہ بروقت ہو؛ ایسا فیصلہ جو بہت دیر سے آئے اپنی عملی اہمیت کھو دیتا ہے۔
پاکستان کا 1973ء کا آئین ریاستی اداروں کے اختیارات اور ذمہ داریوں کا تعین کرتا ہے۔ پارلیمان قانون سازی، انتظامیہ حکومتی امور اور عدلیہ آئین و قانون کے مطابق انصاف کی فراہمی کی ذمہ دار ہے۔ مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب کسی ادارے کے اختیارات دوسرے ادارے کے دائرہ کار میں مداخلت کا سبب بنیں یا آئینی توازن متاثر ہو۔
نئے صوبوں کی
تشکیل کیا قومی
بحران کا حل ہے؟
ضرورت اس امر کی ہے کہ پارلیمان، عدلیہ، انتظامیہ اور عسکری ادارے اپنے اپنے آئینی دائرے میں رہتے ہوئے کام کریں۔
قومی سلامتی کے معاملات میں متعلقہ اداروں کا کردار اپنی جگہ اہم ہے، لیکن سیاسی حکومت سازی، انتخابی عمل اور سیاسی جماعتوں کے معاملات کا فیصلہ آئینی و جمہوری طریقہ کار کے مطابق ہونا چاہیے۔
یہ اصول کسی ایک جماعت یا شخصیت کے لیے نہیں بلکہ تمام سیاسی قوتوں کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔حکومت سازی عوامی رائے اور انتخابی مینڈیٹ کے مطابق ہونی چاہیے تاکہ عوامی اعتماد برقرار رہے۔
اگر انتخابی عمل پر مسلسل سوالات اٹھتے رہیں تو منتخب حکومت کی سیاسی ساکھ متاثر ہوتی ہے اور ریاستی اداروں پر عوامی اعتماد بھی کمزور پڑتا ہے۔
🗺️ نئے صوبے: حل یا نیا مسئلہ؟
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 12 نومبر 2026 کو نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے معاملے پر عوامی رائے جاننے کے لیے ریفرنڈم کی تجویز پیش کی۔
مصنف کے مطابق نئے صوبے سہولتوں اور انتظامی کارکردگی میں مدد دے سکتے ہیں، لیکن یہ قومی بحران کا مکمل علاج نہیں۔
آئینی نکتہ: محض ریفرنڈم صوبے کی حدود تبدیل نہیں کرتا؛ اس کے لیے متعلقہ آئینی تقاضے پورے کرنا لازم ہیں۔
یہ صورت حال اس وقت بھی دکھائی دے رہی ہے، جب موجودہ حکومت کے قیام کے حوالے سے فارم 47 کی بنیاد پر سنگین سوالات اور اعتراضات موجود ہیں۔
اس تناظر میں انتخابی اصلاحات تمام سیاسی قوتوں کی مشاورت اور اتفاق رائے سے کی جانی چاہئیں۔
الیکشن کمیشن کی انتظامی خودمختاری، انتخابی قوانین پر غیر جانبدارانہ عمل درآمد، انتخابی نتائج کی شفافیت اور شکایات کے بروقت فیصلوں کو یقینی بنانا ازحد ضروری ہے۔
انتخابی تنازعات کے فیصلے اس وقت سامنے نہیں آنے چاہئیں جب ان کی عملی افادیت ہی ختم ہو چکی ہو۔
اسی طرح سول ملٹری تعلقات میں آئینی توازن انتہائی اہم ہے، جو اس وقت بدقسمتی سے عدم توازن کا شکار دکھائی دیتا ہے۔
🤝 سول ملٹری تعلقات میں توازن
قومی سلامتی، سرحدی تحفظ اور دہشت گردی سے نمٹنا افواجِ پاکستان کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
کالم میں خیبر پختونخوا کے تناظر میں اٹھنے والے سوالات پر تشویش ظاہر کی گئی ہے اور آئینی حدود کے احترام پر زور دیا گیا ہے۔
مصنف کی تجویز: قومی سلامتی پر بامقصد سول ملٹری مشاورت ہو، جبکہ سیاسی تنازعات سیاسی اور آئینی طریقے سے حل ہوں۔
قومی سلامتی، سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں افواجِ پاکستان کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے، لیکن اس وقت خیبر پختونخوا کے حوالے سے افواجِ پاکستان کے کردار پر جو سوالات اٹھ رہے ہیں، وہ باعثِ تشویش ہیں اور سول ملٹری تعلقات کے لیے زہرِ قاتل کی حیثیت رکھتے ہیں۔
ایسی صورت حال سے گریز ضروری ہے۔
اداروں کے درمیان محاذ آرائی کے بجائے آئینی حدود کا احترام، باہمی اعتماد اور ذمہ داریوں کی واضح تقسیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔
قومی سلامتی کے معاملات پر سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان بامقصد مشاورت ہونی چاہیے، لیکن سیاسی اختلافات کا حل سیاسی عمل کے ذریعے ہی نکالا جانا چاہیے۔
⚖️ عدلیہ کی آزادی اور آئینی ترامیم
مصنف نے 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے بعد عدالتی خودمختاری اور ادارہ جاتی توازن سے متعلق شدید تحفظات ظاہر کیے ہیں۔
کالم میں عدلیہ کو سیاسی دباؤ سے محفوظ رکھنے، زیرِ حراست افراد کے حقوق اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اہم فرق: عدلیہ کی آزادی سے متعلق تنقید مصنف کا تجزیاتی مؤقف ہے، اسے کسی عدالتی فیصلے کے طور پر پیش نہیں کیا جا رہا۔
عدلیہ کا کردار بھی کسی ریاست میں آئین کے تحفظ، شہریوں کے حقوق کی ضمانت اور قانون کے مطابق آزادانہ فیصلوں کے حوالے سے انتہائی اہم ہوتا ہے۔
لیکن بدقسمتی سے 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے بعد عدلیہ کی آزادی اور خودمختاری پر سنگین سوالات اٹھ چکے ہیں۔
یہ تاثر مضبوط ہوا ہے کہ عدلیہ، ایک آزاد آئینی ادارہ ہونے کے باوجود، اپنے بعض اختیارات انتظامیہ کے سپرد کر چکی ہے۔
حالانکہ عدلیہ کے پاس آئینی دائرہ اختیار کے اندر رہتے ہوئے ایسی قانون سازی کا جائزہ لینے اور اسے کالعدم قرار دینے کا اختیار موجود ہے جو آئین سے متصادم ہو یا دوسرے آئینی اداروں کے اختیارات سلب کرتی ہو۔
🕊️ سیاسی مفاہمت کیسے ممکن ہے؟
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان عدم برداشت، قومی معاملات پر اتفاق رائے کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہے۔
تمام سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کے وجود اور جمہوری حقوق کو تسلیم کرتے ہوئے پارلیمانی مکالمہ بحال کرنا چاہیے۔
اہم شرط: مفاہمت کا مطلب احتساب ختم کرنا یا کسی کو غیر قانونی رعایت دینا نہیں۔
تاہم موجودہ عدالتی طرزِعمل سے یہی محسوس ہوتا ہے کہ عدلیہ نے اپنے اختیارات پوری قوت سے استعمال کرنے کے بجائے مقننہ کی طاقت کے سامنے سر جھکانے کو ترجیح دی ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ عدالتی نظام کو سیاسی دباؤ سے محفوظ بنایا جائے، مقدمات کے فیصلوں میں غیر ضروری تاخیر ختم ہو، زیرِ حراست افراد کو تمام قانونی حقوق حاصل ہوں اور عدالتی احکامات پر بلاامتیاز عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
مزید پڑھیں
یہ بھی ضروری ہے کہ احتساب کا نظام سیاسی انتقام کا ذریعہ نہ بنے۔
بدعنوانی کے الزامات کا فیصلہ شواہد، شفاف تحقیقات اور آزاد عدالتی کارروائی کے ذریعے ہونا چاہیے۔
پاکستان کی سیاست میں ایک دوسرے کو برداشت نہ کرنے کا رویہ قومی ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ بن چکا ہے۔ حکومت اپوزیشن کو سیاسی حریف کے بجائے اکثر ریاست کا مخالف سمجھنے لگتی ہے، جبکہ
اپوزیشن بھی حکومتی اقدامات کو ہر صورت مسترد کرنے کی روش اختیار کر لیتی ہے۔
اس ماحول میں قومی مسائل پر اتفاق رائے پیدا کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام بڑی سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے سیاسی وجود اور جمہوری حق کو تسلیم کریں۔
حکومت اپوزیشن کو پارلیمانی عمل میں مؤثر کردار دے اور اپوزیشن بھی احتجاج اور اختلاف کے ساتھ پارلیمانی و آئینی راستوں کو اہمیت دے۔
📈 معیشت کو مستقل پالیسی کیوں چاہیے؟
ہر حکومت کے ساتھ معاشی ترجیحات بدلنے سے سرمایہ کاروں اور کاروباری حلقوں کا اعتماد متاثر ہو سکتا ہے۔
کالم میں توانائی، ٹیکس اصلاحات، برآمدات، زراعت، صنعت، تعلیم اور روزگار کے لیے مشترکہ قومی سمت کی تجویز دی گئی ہے۔
مجوزہ مدت: 10 سے 15 سالہ معاشی منصوبہ بندی، جس کے بنیادی اہداف حکومتوں کی تبدیلی کے باوجود برقرار رہیں۔
سیاسی مفاہمت کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کسی کے خلاف قانونی کارروائی ختم کر دی جائے یا کسی کو غیر قانونی رعایت فراہم کی جائے۔
اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ سیاسی اختلاف کو قانونی اور جمہوری حدود میں رکھا جائے۔
معاشی پالیسیوں میں تسلسل بھی کسی پائیدار ریاستی نظام کی بنیادی ضرورت ہے۔
ایسی پالیسیاں سرمایہ کاروں، صنعت کاروں اور کاروباری طبقے میں اعتماد کو فروغ دے سکتی ہیں۔
ملک کو توانائی، ٹیکس اصلاحات، برآمدات، زراعت، صنعتی ترقی، تعلیم اور روزگار کے حوالے سے طویل المدتی قومی پالیسی اپنانا ہوگی، جو کسی ایک حکومت کی نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہونی چاہیے۔
🏘️ اختیارات عوام کے قریب کیسے آئیں؟
اختیارات کا حد سے زیادہ ارتکاز پاکستان میں گورننس کے اہم مسائل میں شمار ہوتا ہے۔
انتظامی اصلاحات، مقامی سطح پر فیصلہ سازی اور خدمات کی مؤثر فراہمی سے شہریوں کو براہِ راست فائدہ مل سکتا ہے۔
سوال: کیا نئے صوبے بنائے بغیر بھی مقامی اداروں کو مضبوط کر کے نمایاں تبدیلی لائی جا سکتی ہے؟
کم از کم دس سے پندرہ سالہ معاشی منصوبہ بندی کی جائے، جس میں حکومتوں کی تبدیلی کے باوجود بنیادی اہداف برقرار رہیں۔ بصورتِ دیگر ہر نئی حکومت کی جانب سے معاشی ترجیحات تبدیل کرنے کا سلسلہ ملک کو مستقل عدم استحکام سے دوچار رکھے گا۔
پاکستان میں گورننس کا ایک بڑا مسئلہ اختیارات کا ارتکاز بھی ہے۔
ضرورت ہے کہ انتظامی اصلاحات کے ذریعے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے والے ادارے مؤثر انداز میں کام کر سکیں۔
🔍 احتساب: طاقتور اور کمزور کے لیے ایک قانون
مصنف کے مطابق ریاستی بحران کا بڑا سبب طاقتور طبقات کے لیے استثنیٰ اور عام شہری کے لیے سخت قانونی گرفت کا تاثر ہے۔
بدعنوانی اور قانون شکنی کے مقدمات سیاسی انتقام کے بجائے شواہد، آزاد تحقیقات اور شفاف عدالتی کارروائی پر مبنی ہونے چاہئیں۔
بنیادی اصول: قانون کی نظر میں سیاسی رہنما، عہدے دار، ادارے اور عام شہری سب برابر ہوں۔
اس حوالے سے نئے صوبوں کی بحث بھی جاری ہے اور محسن نقوی نئے صوبوں کی تشکیل کے لیے ریفرنڈم کی تجویز پیش کر چکے ہیں۔ وہ مسلسل اس کے لیے راہ ہموار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ واقعی اپنے اس مقصد میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں۔
البتہ سیاسی حالات کا جائزہ لیا جائے تو یہ تاثر بھی موجود ہے کہ محسن نقوی جن طاقتور حلقوں کی نمائندگی کرتے ہیں، وہ نئے صوبوں کی تشکیل کا فیصلہ کر چکے ہیں۔
توقع یہی کی جا رہی ہے کہ اس مقصد کے لیے ایک طرف ریفرنڈم کا راستہ اختیار کیا جا سکتا ہے تو دوسری طرف آئین میں نئی ترمیم کی گنجائش بھی موجود ہے۔
طاقتور طبقات کا
احتساب کیے بغیر
سسٹم ری سیٹ
بے معنی ہوگا؟
اگرچہ نئی آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کی تشکیل کے معاملے پر پیپلز پارٹی آمادہ دکھائی نہیں دیتی، تاہم تحریک انصاف کے ساتھ معاملات آگے بڑھنے کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
ایسی صورت میں پیپلز پارٹی کا انکار اس کے لیے سیاسی طور پر نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
تاہم اس تمام بحث میں بنیادی سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ کیا نئے صوبوں کی تشکیل، آئینی ترامیم یا سیاسی قوتوں کے درمیان اقتدار کی نئی تقسیم ہی پاکستان کے مسائل کا حقیقی حل ہے؟
جیسا کہ ابتدا میں کہا گیا، محض حکومتوں کی تبدیلی، سیاسی چہروں کی آمدورفت یا اقتدار کی نئی تقسیم سے مسائل کا حل بظاہر ممکن دکھائی نہیں دیتا۔
اس کے لیے سب سے پہلے استثنیٰ اور مراعات کے اس نظام کا خاتمہ ضروری ہے جس کے تحت طاقتور طبقات قانون کی گرفت سے محفوظ رہتے ہیں، جبکہ عام شہری معمولی خلاف ورزی پر بھی قانون کے سامنے جواب دہ ہوتا ہے۔
قانون کی بالادستی کا حقیقی مفہوم یہی ہے کہ ہر قانون شکن، خواہ اس کا تعلق کسی سیاسی جماعت، ریاستی ادارے، کاروباری گروہ یا طاقتور طبقے سے ہو، بلاامتیاز قانون کے سامنے جواب دہ ہو۔
اگر موجودہ آئینی و قانونی ڈھانچے کے اندر رہتے ہوئے قانون کی یکساں عمل داری یقینی بنا لی جائے تو ممکنہ طور پر بہت سے معاملات کسی بڑے سیاسی یا ریاستی ری سیٹ کے بغیر بھی درست ہو سکتے ہیں۔
لیکن اگر استثنیٰ کا کھیل جاری رہا، اشرافیہ اور بدمعاشیہ پر قانون کی گرفت کمزور رہی، طاقتور کے لیے الگ اور کمزور کے لیے الگ قانون نافذ ہوتا رہا، تو پھر سسٹم ری سیٹ بھی محض ایک سیاسی نعرہ بن کر رہ جائے گا۔
ایسی صورت میں موجودہ ری سیٹ نہ صرف بے معنی ہو جائے گا بلکہ اس کے بعد ایک اور، کہیں زیادہ بڑے اور غیر متوقع سسٹم ری سیٹ کی ضرورت ناگزیر ہو سکتی ہے۔
اور عین ممکن ہے کہ اگلا سسٹم ری سیٹ کسی انسانی منصوبہ بندی یا مداخلت کا محتاج بھی نہ رہے۔