محمد مبشر انوار
سینئر تجزیہ نگار
اقتدار کا کھیل کسی بھی قسم کے جذبات سے عاری ہو چکا ہے ۔ یہاں صورتحال ایسی بن چکی ہے کہ ایک طرف ریاست کو ماں بھی کہا جاتاہے اور دوسری طرف اسی ماں کو ناانصافی کرنے پر ایک مذہبی شخصیت اس پر تھوک بھی رہی ہے۔
حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمن جیسی شخصیت ہی منبر پر اور اس کے علاوہ پارلیمنٹ کے فلور پر بھی ماں کی نہ صرف عظمت کو تسلیم کرتی ہے بلکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اگر ماں طوائف بھی ہو تب بھی اولاد پر ماں کا احترام لازم ہے جبکہ غیر شرعی احکام کی پابندی اولاد پر لازم نہیں، البتہ ماں کے ایسے غیر شرعی احکامات کو انکار بھی ادب کے دائرے میں رہ کر کیا جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں
مولانا فضل الرحمن نے پارلیمنٹ کے فلور پر اپنی تقریر کے دوران انتہائی سخت جذباتی تقریر کرتے ہوئے، ایک طرف ریاست پر سخت تنقید کی، ریاست پر الزام لگایا (ویسے یہاں مولانا کی ریاست سے مراد فوج سے تھی کہ پاکستان میں ریاست کے حوالے سے یہ تصور زیادہ قوی ہے کہ ریاست صرف مقتدرہ ہی ہے جبکہ آئین پاکستان کے مطابق ریاست سے مراد پارلیمنٹ،صوبائی اسمبلیاں اور وہ ادارے یا افراد جو قانون سازی کر
سکتے ہیں،کو ریاست کہا گیا ہے)کہ ریاست مذہبی لوگوں کو تقسیم کرتی ہے،سیاسی لوگوں کو تقسیم کرتی ہے،آپس میں تقسیم کرتی ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ اس کے باوجود ریاست کو ماں کہا جائے،کیا ماں کا یہ کردار ہوتا ہے؟کیا ماں اپنے بچوں کو تقسیم کرتی ہے،باہم لڑاتی ہے،تشدد پر اکساتی ہے یا ان کو یکجا کرتی ہے؟
🏛️
ریاست ماں ہے یا مقتدرہ؟ مولانا نے کون سا سوال اٹھا دیا؟
➔
آئینی تصور بمقابلہ حقیقت
آئینِ پاکستان کے تحت ریاست میں پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلیاں اور قانون ساز ادارے شامل ہیں، تاہم عمومی طور پر سیاسی و عسکری مباحث میں ریاست سے مراد مقتدرہ لی جاتی ہے۔
مولانا کا سخت موقف
مولانا فضل الرحمن نے پارلیمنٹ کے فلور پر سوال اٹھایا کہ اگر ریاست کو 'ماں' کہا جاتا ہے تو کیا ماں کا کام بچوں کو تقسیم کرنا، لڑانا اور تشدد پر اکسانا ہے؟
سیاسی ردعمل اور تنقید
وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا کے اس خطاب کو مسترد کرتے ہوئے ان پر ذاتی مفادات کے لیے مذہب اور سیاست کے استعمال کا الزام عائد کیا۔
الفاظ کے انتخاب پر بحث
اگرچہ ایک زیرک سیاستدان کی حیثیت سے مولانا کے سخت الفاظ پر اخلاقی تحفظات ظاہر کیے گئے، لیکن اس تقریر کے ذریعے انہوں نے اہم سیاسی سوالات کو زندہ کردیا ہے۔
پس پردہ سیاسی فائدے کی تلاش
مبصرین کے مطابق ریاست کو اس طرح چیلنج کرنے کے پیچھے مولانا کا مقصد اپنی روایتی سیاست کو نیا تحرک دینا اور بدلتی ہوئی سیاسی فضا میں اپنا اثرورسوخ بڑھانا ہے۔
مولانا نے کہا کہ آپ ماں کا کردار ادا نہیں کررہے،آپ قوم کو اپنی اولاد نہیں سمجھ رہے اور جب آپ قوم کو اپنی اولاد نہیں سمجھیں گے تو ردعمل آئے گا۔ریاست کو ایسی ماں کی طرح ہونا چاہیے،جو اپنے بچوں کے لیے تڑپ رکھتی ہو،ریاست نے ہم پر دہشت گردی میں سہولت کاری کا الزام لگایا،جب کہ ہم نے دہشت گردی کے عذاب کو جھیلا ہے اور بات یہیں تک نہیں رہی،ریاست نے دہشت گردی کی آڑ میں کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کی جبکہ آپ کے گورنر نے گورنر راج کے بعد معدنیات کی بات کی،امریکی سفارتکار نے معدنیات کے حوالے سے انٹرویو دیا،کیا ماں کا کردار ایسا ہوتا ہے؟
اس کے بعد جو لفظ مولانا نے ادا کیے،وہ یقینی طور پر میں یہاں لکھنا بھی نہیں چاہتا کہ پوری قوم اس سے واقف ہو چکی ہے، لیکن میری ذاتی رائے میں مذکورہ لفظ مولانا کو کسی بھی صورت بولنے سے گریز کرنا چاہیے تھا کہ مولانا انتہائی سے زیادہ زیرک اور جہاندیدہ سیاستدان ہیں اور ایسے الفاظ کا معنی و مفہوم بہتر سمجھتے ہیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ بہرطور اس کے پس پردہ بھی مولانا کسی سیاسی فائدے کے حصول میں کوشاں ہیں۔
اس کی وضاحت بھی پیش کرتا ہوں لیکن اس سے پہلے مولانا کی اس سخت تقریر کے جواب میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر داخلہ نے جو پوسٹ مارٹم کیا،اس پر بھی نظر دوڑا لیں۔
⚖️
گورنر راج کا اصل کھیل کیا تھا؟
▼
🎯 ریاست کے طے شدہ اہداف
صوبائی حکومت کے عدم تعاون اور دہشت گردی کے نفاذ کو بنیاد بنا کر کے پی میں گورنر راج نافذ کیا گیا تاکہ مقتدرہ اپنے اسٹریٹجک اہداف حاصل کر سکے۔
🔒 غیر جمہوری حراستیں
گورنر راج کے نفاذ کے بعد ممکنہ احتجاج کو روکنے کے لیے منتخب وزیر اعلیٰ، اسپیکر اور صوبائی صدر کو حراست میں لیا گیا، جسے ریاستی غنڈہ گردی قرار دیا گیا۔
🔄 مولانا کا ردعمل
وزیر داخلہ کے مطابق اگرچہ مولانا نے اس عمل کی تجویز دی تھی، لیکن جب توقع کے برعکس انہیں کوئی خاص سیاسی فائدہ یا حصہ نہ ملا تو انہوں نے سخت تنقید شروع کردی۔
خواجہ آصف نے مولانا کی تقریر کے جواب میں دوٹوک الفاظ میں مولانا کی ساری سیاست کی قلعی کھول دی اور انہیں پورے ہال میں الگ کرکے رکھ دیا کہ مولانا وہ شخصیت ہیں کہ جنہوں نے مذہب و سیاست کو کمائی کا ذریعہ بنا رکھا ہے اور کسی دوسری مذہبی سیاسی جماعت کی طرف سے ایسی کوئی کوشش دکھائی نہیں دیتی۔
یہاں خواجہ آصف دانستہ دوسری مذہبی سیاسی جماعتوں کو طرح دے گئے کہ آج کل دوسری مذہبی سیاسی جماعت پس پردہ پھر سے ن لیگ کے ساتھ کھڑی دکھائی دیتی ہے،جبکہ اپنی توپوں کا رخ صرف مولانا کی طرف ہی رکھتے ہوئے کہا کہ مجھے مجبور نہ کیا جائے کہ میں مولانا کی کارروائیاں پی ڈی ایم دور،اس سے قبل مشرف دور اور بطور کشمیر کمیٹی چیئرمین،اس ہاؤس کو بتاؤں۔ مراد یہ کہ اس حمام میں ننگے سب ہیں، مگر سب ہی ایک دوسرے کے گندے پوتڑوں کو ڈھانپے ہوئے ہیں۔
خواجہ آصف نے ان گندے پوتڑوں کے متعلق اشارہ تو کر دیا مگر کھل کر بولنے سے گریز کرگئے، سب کچھ کہہ بھی دیا اور کہتے کہتے رہ بھی گئے،جس کی کمی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پوری کر دی۔ سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے محسن نقوی نے کھل کر کہا کہ مولانا اسلام کو ہر اس چیز کے لیے استعمال کرتے ہیں کہ جس میں ان کا ذاتی فائدہ ہو۔
🤫
تحریک انصاف کی خاموشی کے پیچھے کیا کہانی ہے؟
➔
🛑 احتجاجی سیاست سے پچھتاوا
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے واضح فیصلہ کر لیا ہے کہ اب مزید احتجاجی سیاست نہیں کی جائے گی، جس سے ان کی مزاحمتی حکمت عملی میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔
⚖️ قانونی جنگ پر تکیہ
پارٹی قیادت کا اصرار ہے کہ عمران خان کی رہائی اور دیگر قانونی معاملات کے لیے عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹایا جاتا رہے گا، خواہ خاطر خواہ انصاف ملتا دکھائی نہ دے۔
⛓️ رہنماؤں اور بہنوں کی نظربندی
عمران خان کی تینوں بہنیں MPO کے تحت نظربند ہیں، اور طبیعت خراب ہونے پر نورین نیازی کو ملٹری انٹیلی جنس کی حراست میں آئی سی یو منتقل کیا جا چکا ہے۔
📉 عدالتوں کا تساہل
عدالتوں کی جانب سے بہنوں کی نظر بندی ختم کرنے کے بجائے اس میں مزید توسیع کی جا رہی ہے، جبکہ پارٹی کی طرف سے کوئی عملی احتجاجی ردعمل سامنے نہیں آ رہا۔
💔 بانی چیئرمین کی تنہائی
پارلیمانی پارٹی کے ان فیصلوں کے بعد عمران خان کو اپنی ہی جماعت کی طرف سے تنہا اور لاوارث چھوڑ دیے جانے کا تاثر مل رہا ہے، جبکہ ان کے اہل خانہ بھی کڑے حالات کا شکار ہیں۔
اس حقیقت سے کسی کو بھی انکار نہیں اور نہ ہی یہ کوئی ڈھکی چھپی بات ہے کہ مولانا اپنے ذاتی مفادات کے لیے کسی اصولی سیاست کے کبھی قائل ہی نہیں رہے بلکہ ایک مولانا پر ہی کیا موقوف دیگر سیاسی جماعتیں بھی اب اس کی قائل ہو چکی ہیں حتی کہ تحریک انصاف کی پارلیمانی جماعت بھی اسی اصول کی قائل نظر آتی ہے،جس پر آگے بات کرتا ہوں۔
بہرحال محسن نقوی نے کہا کہ یہ خود گورنر راج سے پہلے ہمیں آ کر کہتے تھے کہ گورنر راج لگا کر ہماری ان سے جان چھڑائی جائے اور اب ریاست کے متعلق جو الفاظ استعمال کر رہے ہیں تو سنیں اب آپ کو ریاست میں نوکری نہیں ملنی اور نہ ہی آپ کو ریاست سے ٹکٹیں ملنی ہیں۔
ویسے حیرت اس بات پر ہے کہ کیا ریاست دودھ پیتی ہے کہ اسے یہ علم نہیں کہ ایک سیاسی حریف سیاسی عمل کو روکنے کے لیے اکسا رہا ہے اور ریاست کو اس کے مضمرات کا علم نہیں یا ریاست نہیں جانتی کہ آئینی طور پر کیسے گورنر راج لگایا جا سکتا ہے یا ریاست کو ادراک نہیں کہ ایک منتخب حکومت کو گرا کر اگر سیاسی حریف کو فائدہ نہیں ملتا تو ایسے اقدام پر اس سیاسی حریف کا ردعمل کیا ہو سکتا ہے؟
ویسے اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کہ ریاست نے جو قدم اٹھایا ہے وہ کسی کے کہنے پر ہرگز نہیں اٹھایا بلکہ ریاست کے اپنے طے شدہ اہداف تھے،اپنی ترجیحات تھی،جن کو مد نظر رکھتے ہوئے ریاست نے یہ انتہائی قدم اس وقت اٹھایا۔
♟️
مولانا کا نیا پینترا، پی ٹی آئی کے لیے خطرے کی گھنٹی؟
▼
🔄 مؤقف کی تبدیلی
مولانا فضل الرحمن ایک طرف ریاست پر کڑی تنقید کر رہے ہیں اور دوسری طرف تحریک انصاف کے روایتی بیانیے اور مؤقف کے قریب آتے دکھائی دے رہے ہیں۔
🎯 سیاسی جگہ پر قبضہ
پی ٹی آئی کی طرف سے احتجاج ترک کرنے اور مفاہمانہ راہ اختیار کرنے کے بعد مولانا اس خلا کو پر کرکے خود کو اپوزیشن کے مرکزی چہرے کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
⚠️ پی ٹی آئی کے لیے اسٹریٹجک خطرہ
اگر مولانا اپوزیشن کی قیادت کا میدان مار لیتے ہیں تو پی ٹی آئی اپنی عوامی مقبولیت اور مزاحمتی شناخت کھو سکتی ہے، جو پارٹی کے سیاسی مستقبل کے لیے ایک بڑا نقصان ثابت ہو سکتا ہے۔
جب منتخب سیاسی حکومت ریاست کے اہداف حاصل کرنے کے لئے تیار نہ تھی اور وجہ دہشت گردی کو بنایا گیا،صوبائی حکومت کے عدم تعاون کو نااہلی قرار دے کر گورنر راج لگایا گیا کہ اپنے اہداف حاصل کیے جائیں اور پھر اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ ایک منتخب وزیر اعلیٰ،اسپیکر اور سیاسی جماعت کے صوبائی صدر کو بھی حراست میں لیا گیا کہ اس اقدام کے خلاف کوئی احتجاج نہ ہوسکے،جو کلیتا ایک غیر جمہوری اقدام ہے کہ گورنر راج لگانے کے بعد،صرف احتجاج کے خوف سے وزیر اعلیٰ اور دیگر افراد کو حراست میں لینے کا مطلب ریاستی غنڈہ گردی کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔
رہی بات مولانا فضل الرحمن کی اب گورنر راج کی مخالفت اور اس پر تنقید کی،تو واضح ہے کہ اگر بقول محسن نقوی واقعتا مولانا کی جانب سے گورنر راج لگانے کی تجویز دی گئی تھی اور ریاست مولانا کے مزاج کو سمجھتی بھی ہے تو مولانا کو اس گورنر راج سے کیا ملا؟جب مولانا کو کچھ ملا ہی نہیں تو مولانا تنقید تو کریں گے یا انہیں اس کا حق بھی حاصل نہیں رہا؟
یا دوسری صورت یہ بھی ہے کہ مولانا اس تنقید سے اپنی سیاست کے تن مردہ میں نئی روح پھونک رہے ہیں کہ تحریک انصاف کی جانب سے تو احتجاجی آوازیں اٹھنا بند ہوتی نظر آرہی ہیں کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں یہ واضح کردیا گیا ہے کہ اب تحریک انصاف احتجاج نہیں کرے گی۔
📉
کیا پاکستان میں اصولی سیاست دم توڑ چکی ہے؟
➔
💰 مفادات کی سیاست
وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر رہنماؤں کے بیانات سے یہ عیاں ہوتا ہے کہ تمام بڑی سیاسی جماعتیں اور شخصیات ذاتی یا گروہی مفادات کے حصول کے لیے اصولوں کو پس پشت ڈال دیتی ہیں۔
🤝 سودے بازی کا کلچر
پردے کے پیچھے فیصلوں کی حمایت کرنے اور پھر موقع ملنے پر شدید تنقید کرنے کا رویہ اس بات کا ثبوت ہے کہ قومی مفاد پر ذاتی سیاسی فائدے کو ترجیح دی جاتی ہے۔
🏛️ تمام جماعتوں کا طرزِ عمل
موجودہ حالات میں صرف ایک مخصوص جماعت نہیں بلکہ حکومت، اپوزیشن اور مذہبی سیاسی قوتیں سبھی اس حمام میں شریک نظر آتی ہیں۔
⚖️ عوام کی بے بسی
سیاستدانوں کے اس دوغلے اور مفاد پرستانہ رویے کے باعث عام عوام اور ووٹرز کا جمہوری نظام سے اعتماد مسلسل کمزور ہو رہا ہے۔
🔍 حتمی منظ منظر
جب تک سیاست میں اصولی مؤقف اور نظریہ بحال نہیں ہوتا، محض چہروں کی تبدیلی یا جوڑ توڑ سے ملکی بحرانوں کا مستقل حل نکلنا ناممکن رہے گا۔
دوسری طرف تحریک انصاف نے جب یہ واضح کردیا ہے کہ اب وہ احتجاجی سیاست نہیں کرے گی،تو عمران خان کی رہائی و علاج معالجہ تو بہت دور رہ گئے کہ اس وقت تو تحریک انصاف عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی کے خلاف بھی عملا کچھ کرتی دکھائی نہیں دیتی جبکہ عدالتوں سے انصاف ملتا انہیں دکھائی نہیں دے رہا،اس کے باوجود تحریک انصاف مصر ہے کہ وہ عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹاتی رہے گی۔
ایم پی او کے تحت عمران خان کی تینوں بہنیں اس وقت نظربندی کا شکار ہیں جبکہ نورین نیازی کی حالت شدید خراب ہونے کے باعث انہیں اس وقت اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے، جہاں شنید ہے کہ ملٹر ی انٹیلی جنس کے زیر حراست وہ آئی سی یو میں ہیں اور عدالتوں کی حالت یہ ہے کہ عمران خان کی بہنوں کی جانب سے وکلاء نے نظر بندی کے خلاف جو درخواستیں دائر کررکھی ہیں،ان کی سماعت میں عمران خان کی بہنوں کے لیے کپڑے و ادویات کی فراہمی کے احکامات تو دیے جا چکے ہیں مگر ان کی نظربندی کو ختم کرنے کے بجائے مزید توسیع کی جا چکی ہے۔
وکلا کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو بھی درخواست دی گئی ہے اور عدالت میں بھی استدعا کی گئی ہے کہ نظر بندی ختم کی جائے جبکہ عدالت کی جانب سے ایک متفرق درخواست دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک متفرق درخواست دائر کرکے علاج اور ملاقاتوں کی اجازت لی جائے،جبکہ عدالت حالات کے مطابق ازخود بھی یہ حکم صادر کرسکتی ہے مگر کیا کیا جائے کہ عدالت تو عدالت ہے۔
اس کے باوجود تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کی جانب سے یہ فیصلہ کیا جا چکا ہے کہ تمام تر جانبداری و غیر منصفانہ طرز عمل کے باوجود،تحریک انصاف اب احتجاج نہیں کرے گی،یوں عمران خان جس نے اس سیاسی جماعت کو پروان چڑھایا ہے،آج اسی جماعت کی جانب سے لاوارث بن چکا ہے جبکہ اس کی وارث اس کی بہنیں نظر بندی کا شکار ہو چکی ہیں۔
ایک طرف مولانا اس صورتحال میں بیک وقت ریاست پر تنقید کرکے،ریاست کو دیوار سے لگا کر اور تحریک انصاف کے ”مؤقف“کے قریب ہو کر اپنا سیاسی فائدہ تلاش کررہے ہیں تو دوسری طرف تحریک انصاف اپنے اصولی مؤقف پر سمجھوتہ کرتی دکھائی دے رہی ہے۔