اہم خبریں
6 May, 2026
--:--:--

ولی عہد کی سرپرستی میں ہیومن کیپیبلٹیز کانفرنس ریاض میں ہوگی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
کانفرنس 3 اور 4 مئی کو کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں ہوگی (فوٹو: واس)

ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی سرپرستی میں ہیومن کیپیبلٹیز انیشی ایٹو ’HCI‘ کانفرنس کا تیسرا ایڈیشن ’The Human Code‘ کے عنوان سے منعقد منعقد ہوگی۔ 

کانفرنس 3 تا 4 مئی 2026ء کو ریاض کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں منعقد ہوگی۔

مزید پڑھیں

عاجل ویب سائٹ کے مطابق کانفرنس میں انسانی صلاحیتوں کی ترقی کے حوالے سے تین بنیادی جہتوں، رابطہ، تفکر اور جدت کو اجاگر کیا جائے گا تاکہ تیز رفتار تکنیکی تبدیلیوں کے تناظر میں مستقبل کے لیے انسانی صلاحیتوں کی تیاری کو مضبوط بنایا جا سکے۔ 

اس میں 15 ہزار سے زائد ماہرین اور متعلقہ شعبوں کے افراد کی شرکت متوقع ہے جبکہ 250 سے زائد مقامی و بین الاقوامی مقررین، جن میں

 رائے عامہ کے قائدین، ماہرین اور پالیسی ساز شامل ہوں گے، ریاض میں جمع ہو کر بہترین عالمی تجربات اور کامیاب و متاثر کن داستانیں پیش کریں گے۔

اس موقع پر وزیرِ تعلیم اور پروگرام برائے فروغِ انسانی صلاحیتوں کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین یوسف بن عبداللہ البنیان نے کہا ہے کہ ولی عہد کی کریمانہ سرپرستی اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ سعودی قیادت انسانی صلاحیتوں کی ترقی کو غیر معمولی اہمیت دیتی ہے تاکہ دنیا میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کا ساتھ دیا جا سکے۔

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انسان میں سرمایہ کاری مسابقتی معیشت اور علم پر مبنی معاشرے کی تشکیل کی بنیادی اساس ہے، جو پائیدار ترقی اور خوشحالی کو یقینی بناتی ہے۔

خیال رہے کہ یہ کانفرنس گزشتہ دو برسوں کی نمایاں کامیابیوں کا تسلسل ہے، جہاں 23 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، 550 سے زیادہ مقامی و عالمی مقررین نے حصہ لیا اور 156 نئے اقدامات و معاہدوں کا اعلان کیا گیا جو مقامی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ طے پائے۔