براہ راست نشریات

سام سنگ کا انوکھا پیٹنٹ: فولڈ اور اسٹریچ ایبل ٹیکنالوجی والا اسمارٹ فون

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
سام سنگ کا پیٹنٹ اور فولڈ و اسٹریچ ایبل اسکرین والے اسمارٹ فون کا جدید ڈیزائن اور خاکے
یہ پیٹنٹ ایک ایسی ڈیوائس کا ہے جو فولڈ اور اسٹریچ ہونے کی دہری صلاحیت رکھتی ہے (فوٹو: العربیہ)

جنوبی کوریا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے امریکہ میں ایک انتہائی منفرد ڈیزائن کا پیٹنٹ حاصل کیا ہے، جو اسمارٹ فونز کی دنیا میں ایک نیا انقلاب لا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

یہ پیٹنٹ ایک ایسی ڈیوائس کا ہے جو فولڈ اور اسٹریچ ہونے کی دہری صلاحیت رکھتی ہے۔

سام سنگ ڈسپلے کی جانب سے جنوری 2023 میں دائر کی گئی اس درخواست کو رواں ماہ جون 2026 میں باقاعدہ منظوری دی گئی ہے۔ 

ڈیجیٹل ٹرینڈز کی رپورٹ کے مطابق یہ ڈیوائس بند ہونے پر ایک مستطیل نما ڈبے (بلاک) کی شکل بن جاتی ہے۔

اس پیٹنٹ میں شامل 14 مختلف خاکوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈیوائس کے ایک سرے پر خاص مکینیکل نظام موجود ہے اور جب اسے کھولا جاتا ہے تو اس کی اسکرین باہر کی جانب پھیل کر ایک بڑی اور ہموار سطح میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

یہ ایک ڈیزائن پیٹنٹ ہے جس میں صرف ڈیوائس کی ظاہری شکل و صورت دکھائی گئی ہے، تاہم اس میں استعمال ہونے والے مواد یا پائیداری کا ذکر نہیں ہے۔ 

سام سنگ کا پیٹنٹ اور فولڈ و اسٹریچ ایبل اسکرین والے اسمارٹ فون کا جدید ڈیزائن اور خاکے

ماہرین کا کہنا ہے کہ جیب میں سما جانے والی اتنی بڑی اسکرین کا تصور کافی پرکشش ہے۔

سام سنگ طویل عرصے سے فولڈ ایبل اور اسٹریچ ایبل اسکرینوں پر کام کر رہی ہے اور یہ نیا تصور دونوں ٹیکنالوجیز کا مجموعہ ہے۔ 

فی الحال یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ ڈیزائن کب تک تجارتی بنیادوں پر مارکیٹ میں دستیاب ہو سکے گا۔

ماضی کے تجربات بتاتے ہیں کہ تمام پیٹنٹس حتمی مصنوعات کی شکل اختیار نہیں کرتے۔ 

اس ڈیزائن کو ابھی ایک ابتدائی مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے جس پر مزید تحقیق اور ترقیاتی کام کی ضرورت ہے تاکہ اسے صارفین کے استعمال کے قابل بنایا جائے۔