براہ راست نشریات

اجتہاد کا دروازہ بند یا کھلا؟ بقائے شریعت کا اہم سوال

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
Islamic Jurisprudence

سہیل اقبال

جدہ

اسلامی شریعت کی دائمی رہنمائی، اجتہاد کی ضرورت، فقہی اختلافات اور بدلتے زمانے کے مسائل پر ایک علمی و فکری جائزہ۔

جہاد اور اجتہاد اسلامی شریعت کی یہ دو معروف اصطلاحیں امت مسلمہ کی فکری اور عملی صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتی ہیں جو دنیائے انسانیت کی رہنمائی اور تعمیر و ترقی کے لئے اللہ تعالیٰ نے اسے عطا کی ہیں۔ 

نیز یہ ان ذمہ داریوں کا احساس بھی دلاتی ہیں کہ اعلائے کلمۃ الحق اور امت کی بقا کی راہ میں جو رکاوٹیں حائل ہیں، ان کا دور کرنا امت کے لئے ضروری ہے۔ 

یہی وجہ ہے کہ یہ دونوں فریضے تعبدی فرائض کی طرح بحیثیت مجموعی اس امت کو تاقیامت سونپے گئے ہیں۔

📖 اجتہاد کیوں ضروری ہے؟

زندگی ایک حالت پر قائم نہیں رہتی۔ علمی ترقی، معاشی ضرورتیں اور معاشرتی تبدیلیاں نئے سوالات پیدا کرتی ہیں۔

مضمون کا مرکزی استدلال یہ ہے کہ اسلامی شریعت کی ہمہ گیری اسی وقت عملی صورت اختیار کرتی ہے جب اہل علم بدلتے حالات میں اس کی رہنمائی واضح کریں۔

اجتہاد کا مطلب بنیادی دینی احکام بدلنا نہیں؛ بلکہ نئے حالات پر متعلقہ شرعی اصولوں کا علمی اطلاق کرنا ہے۔

اگر ہم یہ کہتے ہیں کہ اسلامی شریعت دائمی، ہمہ گیر اور عالمگیر ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے اندر ہر زمانہ اور ماحول کی رہنمائی کرنے، ان کے فطری تقاضوں کو پورا کرنے اور ان کے قالب میں روح شریعت کو جاری و ساری کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ 

مگر یہ بات بھی اپنی جگہ درست ہے کہ زمانہ کبھی ایک حالت پر نہیں قائم رہتا بلکہ اس کا سفر جاری رہتا ہے۔ 

مزید پڑھیں

مادی تجربات، علمی تحقیقات، معاشی و معاشرتی ضروریات اور تمدنی ترقیات کی وجہ سے تغیر و تبدل کی رفتار تیز ہوتی ہے۔ 

آنے والا دن پچھلے دنوں سے مختلف اور نئے مسائل کا حامل ہوتا ہے، جس کے اثرات اور تقاضے بھی مختلف ہوتے ہیں۔ اگرچہ شریعت اسلامیہ ان سے برسر پیکار ہو سکتی ہے تو اس کی واحد شکل اجتہاد ہے۔ 

گویا اجتہاد شریعت کا حرکی تصور اور اس کے بقائے دوام کا راز ہے۔

ہمارے عہد میں اجتہاد کے دائرۂ عمل کو متعین کرنے والی چار چیزیں ہیں جن میں سے بعض پر گفتگو ہوئی رہتی ہے اور بعض کو امت کے ایک طبقے نے متروک کی حیثیت دے دی ہے۔ 

⚖️ جہاد اور اجتہاد — دو اہم اصطلاحیں

اصل تحریر کے آغاز میں جہاد اور اجتہاد کو امت مسلمہ کی ذمہ داریوں سے متعلق دو معروف اصطلاحیں قرار دیا گیا ہے۔

ان کے میدان اور طریقے مختلف ہیں؛ زیرِ بحث مضمون کا خصوصی زور اجتہاد کی فکری اور علمی ذمہ داری پر ہے۔

مصنف کے نزدیک امت کی رہنمائی، اصلاح اور نئے سوالات کا جواب دینے کے لیے علم و بصیرت کے ساتھ مسلسل کوشش ضروری ہے۔

وہ چار چیزیں حسب ذیل ہیں:

ہم اپنے فقہی اصولوں اور مصادر کا ازسرنو جائزہ لیں، ان کو شریعت کے عام تقاضوں کی روشنی میں دیکھیں اور ان کی تنقیح جدید کریں۔ 

مذاہب اربعہ کے فقہی سرمایہ پر تحقیقی نظر ڈالیں اور حالات و زمانہ کی رعایت کے ساتھ مقاصد شریعت کی روشنی میں ترجیح و انتخاب کا معاملہ کریں۔ 

ماضی کے اصولوں اور حکموں سے جدید مسائل میں نظائر اور مثالیں تلاش کریں اور ان کی مدد سے نئے مسائل کی گتھیاں کھولیں۔ 

نئے مسائل و مشکلات کا حل شرعی مقاصد و مصالح عامہ کی روشنی میں اجتہادی بصیرت کے ساتھ تلاش کریں۔

🌍 بدلتا زمانہ، شریعت کی رہنمائی

ہر نیا دور اپنی ضروریات، تجربات اور پیچیدگیاں ساتھ لاتا ہے۔ آج پیدا ہونے والے بعض مسائل کی بعینہٖ صورت قدیم فقہی کتابوں میں موجود نہیں ہوتی۔

ایسے معاملات میں محض پرانے جواب کی نقل کافی نہیں ہوتی؛ مسئلے کی حقیقت، متعلقہ دلائل اور شریعت کے عمومی مقاصد کا مطالعہ بھی اہم ہوتا ہے۔

مضمون اسی عمل کو شریعت کی دائمی افادیت اور عملی تسلسل کا ایک بنیادی ذریعہ قرار دیتا ہے۔

مگر آگے بڑھنے سے پہلے اس سوال پر غور کرنا ضروری ہے کہ فقہی مصادر اور قواعد شریعت پر ازسرنو نگاہ ڈالنے اور نصوص شریعت کی تفہیم و تشریح جدید کی گنجائش موجود ہے، اگر ہے تو کہاں تک اس کی اجازت ہے۔ 

اس سوال کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ بہت سے قدیم و جدید فقہا اور علما کا دعویٰ ہے کہ اجتہاد مطلق کا دروازہ بند ہے۔ 

اب کوئی بھی شخص چاہے جتنا منتسب یا مجتہد فی المذہب ہو سکتا ہے مگر مجتہد مطلق اور مستقل نہیں ہو سکتا۔ 

یعنی وہ کسی امام کے مقرر کردہ اصول و احکام میں رہ کر ہی اجتہاد کرے گا۔

🧭 اجتہادی تحقیق کے چار راستے

1. اصول و مصادر کا جائزہ: فقہی قواعد اور مصادر کو شریعت کے عمومی تقاضوں کے ساتھ سمجھنا۔

2. فقہی آراء کا مطالعہ: مختلف فقہی مکاتب کے استدلال میں تحقیق اور مناسب ترجیح۔

3. نظائر سے رہنمائی: سابقہ مسائل اور فقہی احکام کی مثالوں سے نئے سوالات سمجھنا۔

4. مقاصد و مصالح: نئے حالات میں شریعت کے مقاصد اور عمومی بھلائی کی روشنی میں غور کرنا۔

چنانچہ چوتھی صدی ہجری میں اسلامی اصول و فقہی قواعد و ضوابط کی تدوین، نصوص سے نئے احکام کا استنباط اور ان کے دلائل کی تعیین کے بعد اجتہاد کا دروازہ بند ہو گیا اور اب کسی مجتہد کی ضرورت باقی نہ رہی۔ 

موجودہ حالات میں اجتہاد کا جاری رہنا فکری انتشار اور علمی بے راہ روی کا باعث ہوگا، اور ہر کس و ناکس اس کا دعویدار بن جائے گا اور اس سے روح شریعت متاثر و مجروح ہوگی۔

❓ کیا اجتہاد کا دروازہ بند ہے؟

مضمون میں اجتہادِ مطلق کی گنجائش کے بارے میں دو علمی رجحانات کا ذکر ہے۔

ایک رائے کے مطابق قدیم ائمہ کی اصولی تدوین کے بعد آزادانہ اجتہاد کی حدود بہت محدود ہیں اور نئے استنباط میں قائم شدہ فقہی اصولوں کی پیروی ضروری ہے۔

دوسری رائے اجتہاد کا دروازہ اصولی طور پر کھلا سمجھتی ہے؛ مضمون میں حنبلی، ظاہری اور جعفری روایات اور علامہ شوکانی کی بحث کا حوالہ دیا گیا ہے۔

یہ علمی اختلاف ہے، جسے ایک ہی قطعی موقف کے طور پر پیش نہیں کرنا چاہئے۔

لیکن حنبلی، ظاہری اور جعفری فقہ میں اجتہاد مطلق کا دروازہ کھلا ہے اور ہمیشہ کھلا رہے گا۔ ان کے استدلال میں وزن محسوس ہوتا ہے کہ اجتہاد کا دروازہ جب اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کھولا ہے تو یہ بند بھی اسی کے حکم سے ہو سکتا ہے۔ 

کسی انسان کو یہ حق حاصل نہیں کہ اللہ اور اس کے رسول کے کھولے ہوئے دروازے کو بند کر دے۔ 

چنانچہ علامہ شوکانی اجتہاد پر پابندی کا خاکہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ اگر اجتہاد کا دروازہ اس لئے بند کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ نے پچھلے ائمہ مجتہدین کو علم، قوت ادراک اور معرفت کی غیر معمولی فضیلت عطا کی تھی تو یہ دعویٰ باطل ہے۔

💡 اصل نتیجہ — روایت اور تحقیق کا توازن

مصنف کی بنیادی فکر یہ ہے کہ امت کو قدیم فقہی سرمایہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نئے مسائل پر بھی سنجیدہ علمی توجہ دینی چاہئے۔

اجتہاد نہ بے قید رائے ہے، نہ محض ماضی کی تکرار: اس کے لیے نصوص، اصول فقہ، علمی اہلیت اور حالات کا صحیح فہم ضروری ہے۔

اسلامی شریعت کی مؤثر رہنمائی کے لیے روایت کے احترام اور ذمہ دارانہ تحقیق میں توازن برقرار رکھنا مرکزی سوال ہے۔