سید اکرام علی
جدہ
حسنِ اخلاق انسان کی شخصیت کا بہترین وصف ہے جو محبت، احترام اور ہمدردی کو فروغ دیتا ہے۔
خوش اخلاقی نہ صرف انسانی رشتوں کو مضبوط بناتی ہے بلکہ جانوروں کے ساتھ شفقت کا درس بھی دیتی ہے۔
اخلاق سے متعلق کسی دانش ور نے کیا خوب کہا ہے:
دولت کھوئی، کچھ نہ کھویا
صحت گنوائی، تھوڑا کھویا
اخلاق کھویا، سب کچھ کھویا
💎 حسنِ اخلاق کی اصل اہمیت
انسان دولت یا صحت کی کمی کا کسی حد تک ازالہ کرسکتا ہے، لیکن جب اس کا کردار اور اخلاق کمزور پڑ جائیں تو تعلقات اور اعتماد شدید متاثر ہوتے ہیں۔
خوش اخلاقی صرف اچھی بات کرنے کا نام نہیں، بلکہ دوسروں کے جذبات، حقوق اور عزت کا خیال رکھنے کا عملی رویہ ہے۔
نرم خوئی انسان کو دوسروں کے لیے قابلِ اعتماد اور یاد رکھنے کے قابل بناتی ہے۔
انسان کی زندگی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نایاب عطیہ ہے جسے صرف اور صرف ایک بار ہی گزارنے کا موقع ملتا ہے۔
اب وہ انسان پر منحصر ہے کہ وہ کس طرح اپنی زندگی کے سفر کو خوشگوار بناتا ہے۔
یوں تو دنیا فانی ہے اور ہر شے کو فنا ہونا ہے، اسی طرح انسان بھی ایک روز اس جہانِ فانی سے کوچ کر جائے گا اور دنیا میں اپنا عکس بااخلاق فرد کی صورت میں چھوڑ جاتا ہے جس سے رہتی دنیا تک اس کا نام زندہ رہتا ہے اور لوگ کسی نہ کسی موقع پر اسے یاد کرکے اس کے لئے دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
حضور اکرمﷺ کا ارشاد گرامی ہے:
’مومن کے میزان میں قیامت کے روز جو سب سے وزنی چیز رکھی جائے گی وہ اس کا حسنِ اخلاق ہوگا۔‘
ایک اور جگہ ارشاد ہے:
’نیکیوں میں سے کسی نیکی کو حقیر نہ جانو چاہے وہ اِتنی ہی ہو کہ تم اپنے بھائی سے خندہ پیشانی سے ملے۔‘ (مسلم)
نرم خوئی اور خوش اخلاقی سے ہی دلوں میں الفت و محبت پیدا ہوتی ہے اور انہی صفات کی بدولت اچھا معاشرہ وجود میں آتا ہے۔
جب معاشرہ اچھا ہوگا تو اس سے ملک کے نظام میں بہتری آئے گی اور آگے چل کر وہ ترقی یافتہ ملک ہوگا اس لئے عوام کی یہ کوشش ہونی چاہئے کہ وہ اپنے اخلاق بہتر کرے۔
📖 اسلامی تعلیمات کیا کہتی ہیں؟
مضمون میں ایک ارشادِ نبوی ﷺ نقل کیا گیا ہے کہ قیامت کے روز مومن کے میزان میں حسنِ اخلاق بہت وزنی ہوگا۔
ایک اور حدیث کے مطابق کسی نیکی کو معمولی نہیں سمجھنا چاہئے، چاہے وہ اپنے بھائی سے خندہ پیشانی کے ساتھ ملنا ہی کیوں نہ ہو۔ (صحیح مسلم، مفہوم)
یہ تعلیمات واضح کرتی ہیں کہ چھوٹے چھوٹے اچھے رویے بھی اخلاقی زندگی میں بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔
یہ بات ہر طبقہ اور عمر کے لوگوں پر لازم ہے کہ وہ اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کریں، خود اعتمادی اسی وقت ممکن ہے جب انسان تعلیم حاصل کرے اور ذہن کو اس بات کے لئے تیار کریں کہ ہمیں اپنی اس منزل مقصود تک پہنچنا ہے اور پھر لوگوں کے اچھے اخلاق ہونے پر وہ ملک خود بخود ترقی کرے گا اور ان کی اپنی زندگی بھی خوبصورت بن سکتی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ ’اچھے اخلاق سے انسان تو کیا جانور کو بھی اپنا فرمانبردار دوست بنایا جاسکتا ہے‘ ہم تو پھر ایک انسان ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں ساری مخلوقات میں افضل بنایا ہے اسی لئے انسان کو ’اشرف المخلوقات‘ کہا جاتا ہے۔
ہم میں وہ ساری صلاحیت ہونی چاہئے جو آج ایک اچھے معاشرے کو ضرورت ہے۔
👨👩👧👦 گھر اور معاشرے میں اچھا برتاؤ
والدین کی بچوں سے شفقت، بچوں کا والدین کے ساتھ احترام اور اساتذہ کی عزت خوش اخلاق معاشرے کی بنیادی مثالیں ہیں۔
اسی طرح ملازم اور مالک، دوست اور پڑوسی، سب کو ایک دوسرے کے ساتھ انصاف اور نرمی سے پیش آنا چاہئے۔
یاد رکھیں: اچھا اخلاق صرف اپنوں کے لیے نہیں، ہر شخص کے لیے ہونا چاہئے۔
آج کے اس افراتفری کے عالم میں اخلاق کی سارے انسانوں میں ضرورت ہے۔ مثلاً ملازم کے اچھے اخلاق اپنے مالک کے لئے اور مالک کے اعلیٰ اخلاق ملازم کے لئے ضروری ہیں، اسی طرح والدین کا اپنے بچوں کے ساتھ شفقت سے پیش آنا اور بچوں کا اپنے والدین کی تعظیم کرنا۔
اساتذہ، دوست احباب، رشتہ داروں، پڑوسیوں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنا اور ان کی دعائیں لینا، اسی طرح بچے لوگوں کے بیچ اچھے اخلاق کی ایک مثال قائم کریں۔
انجیل میں حضرت عیسیٰ ؑ کی درجِ ذیل نصیحت بڑی ہی ایمان افروز ہے:
’صلح صفائی کی کوششوں میں کبھی تاخیر نہ کیجئے، اس میں جتنی تاخیر ہوتی جائے گی اتنی ہی خرابی جڑ پکڑتی جائے گی اور دلوں میں دوری پیدا ہوگی۔‘
🐈 جانوروں کے ساتھ شفقت بھی اخلاق ہے
مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ نرمی اور محبت کا اثر صرف انسانوں تک محدود نہیں رہتا؛ جانور بھی شفقت اور اچھے برتاؤ کا جواب دیتے ہیں۔
پیاسے جانور کو پانی پلانا، اسے تکلیف نہ دینا اور اس کی ضروریات کا خیال رکھنا رحم دلی کی عملی صورتیں ہیں۔
سبق: مہربانی کی قدر اس سے متعین نہیں ہوتی کہ اس کے سامنے انسان ہے یا جانور۔
اجتماعی اخلاق میں ایسی وسعت، ہمہ جہتی، تحمل اور سچائی پیدا کیجئے کہ ہر ذوق و طبیعت اور ہر فکر و رجحان رکھنے والا شخص آپ کے اعلیٰ اخلاق سے متاثر ہو کر آپ سے دوستی کر سکے۔
حسنِ خلق سے ہی ملک کے ہر طبقہ میں اتحاد قائم ہو سکتا ہے۔ دشمنِ اسلام ہو یا قوم و ملک کا دشمن، اسے منہ توڑ جواب دینا ہے تو ہمیں اتحاد قائم کرنا ہوگا۔
🤝 اختلاف کے باوجود احترام کیسے؟
مضمون صلح صفائی میں تاخیر سے بچنے اور دلوں کی دوریاں کم کرنے کی تلقین کرتا ہے۔
اختلاف کے وقت تحمل، سچائی، نرم لہجہ اور دوسرے کی بات سننا بگاڑ کو بڑھنے سے روک سکتے ہیں۔
مختلف مزاج اور خیالات رکھنے والے لوگوں سے بھی احترام کے ساتھ پیش آنا معاشرتی اتحاد کو مضبوط بناتا ہے۔
ہمیں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرتے رہنا چاہئے کہ اے اللہ تعالیٰ! ہمارے دلوں کو بغض و عناد اور کدورتوں سے پاک رکھ، ہمارے دلوں کو خلوص و محبت سے جوڑ دے اور ہمارے تعلقات کو باہمی اتحاد الفت کے ذریعے خوشگوار بنا، آمین۔