امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں جاری فٹ بال ورلڈکپ 2026ء کے دوران قطر اور سوئٹزرلینڈ کے میچ میں ایک غیر معمولی منظر نے شائقین کی توجہ حاصل کر لی۔
مزید پڑھیں
براہ راست نشریات کے دوران ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کا طیارہ اسٹیڈیم کے عین اوپر سے گزرا۔
اس پرواز کے نتیجے میں فٹ بال گراؤنڈ پر طیارے کا ایک دیو ہیکل سایہ چلتا دکھائی دیا جس نے کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو حیرت زدہ کر دیا۔
یہ غیر متوقع لمحہ کیمروں میں قید ہوتے ہی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر برق رفتاری سے وائرل ہو گیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کو میچ کا سب سے دلچسپ اور حیران کن لمحہ قرار دیتے ہوئے اسے خوب شیئر کیا۔ انٹرنیٹ پر اس ویڈیو کلپ کو لاکھوں بار دیکھا گیا اور صارفین نے اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔
کھیل کے میدان میں قطر نے سوئٹزرلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ورلڈ کپ کی تاریخ کا اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کیا ہے۔
میچ کے آخری لمحات میں خوخی بوعلام نے فیصلہ کن گول کر کے مقابلہ ایک ایک سے برابر کر کے تاریخ رقم کی تھی۔
تاریخی ڈرا کے بعد قطری ٹیم کو دوسرے راؤنڈ میں کینیڈا کے ہاتھوں 6-0 کی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس بڑی شکست نے قطر کی اگلے مرحلے تک رسائی کی امیدوں کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قطر کی بدترین عالمی شکست تھی۔
An airplane unexpectedly became the star of the Qatar–Switzerland match
— NEXTA (@nexta_tv) June 19, 2026
A Southwest Airlines jet flew directly over the stadium during the live broadcast, casting a massive shadow across the pitch.
The moment looked so spectacular that the footage spread across social media… pic.twitter.com/DFU3PM9kqb
گروپ بی میں کینیڈا 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، سوئٹزرلینڈ اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
اسی طرح قطر ایک پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ بوسنیا ہرزگووینا بھی ایک پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔
قطر کا اگلا مقابلہ بوسنیا ہرزگووینا سے ہوگا جو اس کے لیے ٹورنامنٹ میں بقا کی جنگ ثابت ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب کینیڈا اور سوئٹزرلینڈ آخری گروپ میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے جہاں سے گروپ کی حتمی پوزیشن واضح ہوگی۔