اہم خبریں
6 May, 2026
--:--:--

سعودی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 153 پوائنٹس بڑھ گیا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
5.8 ارب ریال کی لین دین، 207 کمپنیوں کے حصص میں بہتری (فوٹو: سبق)

سعودی عرب کا مرکزی اسٹاک مارکیٹ انڈیکس آج 153.61 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11321.09 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مجموعی لین دین کی مالیت 5.8 ارب سعودی ریال رہی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق آج پیر کو 240 ملین حصص کا کاروبار ہوا جن میں 207 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 55 کمپنیوں کے حصص میں کمی دیکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

زیادہ اضافہ حاصل کرنے والی کمپنیوں میں الدوائیہ، ورسن، مدینۃ المعرفہ، الیکٹریکل انڈسٹریز اور معادن شامل رہیں جبکہ اسمنت نجران، اماک، سعودی کیبلز، نماء کیمیکلز اور بنائی اسٹیشن کے حصص میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی شرح 7.26 فیصد سے 2.11 فیصد کے درمیان رہی ہے۔

کاروباری حجم کے لحاظ سے سب سے زیادہ سرگرم حصص میں سعودی آرامکو، امریکانا، انابیب، الانماء اور الیکٹریکل انڈسٹریز شامل رہیں جبکہ مالیت کے اعتبار سے سعودی آرامکو، معادن، الراجحی، اماک اور نیشنل کمرشل بینک الاہلی کے حصص سرفہرست رہے۔