قطر کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کی ہے کہ جنوبی مغربی ایران میں آنے والا زلزلہ قطر کے لیے کسی قسم کے خطرے کا باعث نہیں۔
قطری محکمۂ موسمیات میں شعبہ زلزلہ کے سربراہ ابراہیم خلیل الیوسف نے بتایا ہے کہ زلزلہ دوحہ کے وقت کے مطابق صبح 08:11:19 پر آیا ہے۔
اس کا مرکز شہر دوحہ سے تقریباً 263 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا تاہم اس سے قطر کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس نوعیت کے زلزلے قطر کے لیے کسی قسم کا خطرہ نہیں بنتے۔
انہوں نے شہریوں و غیر ملکیوں کو یقین دلایا کہ کسی ممکنہ خدشے کی کوئی وجہ نہیں۔