براہ راست نشریات

فٹبال ورلڈکپ: ٹرمپ کا دباؤ لینے پر فیفا صدر کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فیفا صدر تحقیقات اور ٹرمپ کے مبینہ دباؤ کے خلاف یورپی پارلیمنٹ کا احتجاج
ٹرمپ کی مبینہ مداخلت کے بعد فیفا نے 25 سالہ کھلاڑی کی معطلی کو اچانک ختم کر دیا تھا (فوٹو: اے آئی)

یورپی پارلیمنٹ کے درجنوں قانون سازوں نے فیفا کے صدر جیانی انفانتینو کے خلاف باضابطہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں

یہ اقدام امریکی فٹبال کھلاڑی فولارین بالوگن کو ملنے والے ریڈ کارڈ کے باوجود انہیں اگلا میچ کھیلنے کی اجازت دینے کے متنازع فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ فولارین بالوگن کو یکم جولائی کو بوسنیا کے خلاف اہم میچ میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا، جس کے بعد وہ اگلے میچ سے باہر ہو گئے تھے۔

تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مبینہ مداخلت کے بعد فیفا نے 25 سالہ کھلاڑی کی معطلی کو اچانک ختم کر دیا تھا۔

ورلڈ کپ کی تمام اپڈیٹس ایک جگہ پر، کلک کریں

فیفا ورلڈکپ میں اس مداخلت کو یورپی پارلیمنٹ کے ارکان باری اینڈریوز، لارا وولٹرز اور نیلز فوگلسانگ نے مشترکہ بیان میں انصاف کا قتل قرار دیا ہے۔

فیفا صدر تحقیقات اور ٹرمپ کے مبینہ دباؤ کے خلاف یورپی پارلیمنٹ کا احتجاج
فولارین بالوگن کو یکم جولائی کو بوسنیا کے خلاف میچ میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا (فوٹو: انٹرنیٹ)

قانون سازوں کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران قوانین میں تبدیلی کرنا فیفا کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچانے کے مترادف ہے جو کہ نہایت شرمناک ہے۔

علاوہ ازیں قانون سازوں نے یورپی ممالک کی فٹبال فیڈریشنز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فیفا کی اخلاقی کمیٹی پر دباؤ ڈالیں، تاکہ یہ بات عیاں ہو کہ کیا ٹرمپ انتظامیہ کے دباؤ نے واقعی کھلاڑی کی معطلی ختم کرنے میں کوئی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

اس معاملے میں سیاسی غیر جانبداری کی خلاف ورزیوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس میں امریکی صدر کو فیفا پیس ایوارڈ دینے کا معاملہ بھی شامل ہے۔ 

ہم سے جڑے رہیں

یورپی ارکان کے مطابق فیفا بار بار ٹرمپ انتظامیہ کے ناجائز مطالبات کے سامنے سر تسلیم خم کررہی ہے۔ دوسری جانب فیفا نے اپنے دفاع میں مؤقف اپنایا ہے کہ کھلاڑی کی معطلی ختم کرنے کا فیصلہ ایک تادیبی کمیٹی کا تھا۔

فیفا صدر تحقیقات اور ٹرمپ کے مبینہ دباؤ کے خلاف یورپی پارلیمنٹ کا احتجاج
درجنوں قانون سازوں نے فیفا کے صدر جیانی انفانتینو کے خلاف باضابطہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے (فوٹو: انٹرنیٹ)

تاہم اب تک 35 یورپی قانون ساز اس تحقیقاتی مطالبے کی حمایت میں دستخط کر چکے ہیں، جن کا ماننا ہے کہ کھیل کی شفافیت ختم ہو رہی ہے۔

قانون سازوں نے زور دیا ہے کہ کھیل کی خوبصورتی، شائقین کا اعتماد منصفانہ اور شفاف قوانین میں پوشیدہ ہے۔

جب فیفا کا صدر سیاسی دباؤ کے تحت کھلاڑیوں کے کھیلنے کا فیصلہ کرتا ہے، تو کھیلوں میں انصاف کا تصور ختم ہو جاتا ہے اور شائقین کا اعتماد بری طرح مجروح ہوتا ہے۔