براہ راست نشریات

سائبرسیکیورٹی: خواتین کو بااختیاربنانے کی سعودی قراردادکی عالمی پذیرائی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں خواتین کو بااختیار بنانے کی سعودی قرارداد کا جشن
مملکت اپنے قومی اقدامات کو بین الاقوامی پالیسیوں میں ڈھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے (فوٹو: اے آئی)

سعودی عرب نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، جہاں جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 62 ویں اجلاس کے دوران خواتین کو سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں بااختیار بنانے سے متعلق سعودی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر اور مستقل مندوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مملکت اپنے قومی اقدامات کو بین الاقوامی پالیسیوں میں ڈھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ 

عبدالمحسن بن خثیلہ نے کہا کہ یہ کامیابی وژن 2030 کے اہداف کے عین مطابق ہے۔

سعودی سفیر کے مطابق یہ پیش رفت عالمی برادری کے اس بڑھتے ہوئے 

اعتماد کی عکاسی کرتی ہے جو سعودی عرب کے کردار پر کیا جا رہا ہے۔

ٹیک مارکیٹ
ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید گیجٹس کی تازہ ترین خبریں، کلک کریں
سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں خواتین کو بااختیار بنانے کی سعودی قرارداد کا جشن
سعودی عرب نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے (فوٹو: انٹرنیٹ)

یہ اقدام ٹیکنالوجی، صلاحیت سازی اور انسانی ترقی کے شعبوں میں مملکت کی عالمی شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا۔

واضح رہے کہ یہ قرارداد ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے شروع کردہ قومی اقدام کا حصہ ہے۔ 

اس کا مقصد عالمی سطح پر خواتین کی سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں شمولیت بڑھانا، ان کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا اور ڈیجیٹل معیشت میں موجود صنفی خلا کو پُر کرنا ہے۔

سعودی کابینہ نے بھی اس قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ مملکت کی ان منفرد کاوشوں کا ثمر ہے جو ولی عہد کے وژن کے تحت شروع کی گئی تھیں۔

سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں خواتین کو بااختیار بنانے کی سعودی قرارداد کا جشن
سعودی کابینہ نے بھی اس قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے (فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)

قیادت کی سطح پر ان فیصلوں کا مقصد عملی اقدامات کے ذریعے خواتین کو ڈیجیٹل دنیا میں بااختیار بنانا ہے۔

سفیر عبدالمحسن بن خثیلہ نے مزید کہا کہ یہ اقدام اب محض ایک قومی پروگرام تک محدود نہیں رہا بلکہ بین الاقوامی تعاون اور صلاحیت سازی کے لیے ایک عالمی حوالہ بن چکا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ یہ شعبہ مستقبل کی ڈیجیٹل معیشت اور سیکیورٹی کے لیے انتہائی کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

مبصرین کے مطابق عالمی سطح پر اس قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری سعودی سفارت کاری کی بڑی کامیابی ہے۔

سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں خواتین کو بااختیار بنانے کی سعودی قرارداد کا جشن
ان فیصلوں کا مقصد عملی اقدامات کے ذریعے خواتین کو ڈیجیٹل دنیا میں بااختیار بنانا ہے ّفوٹو: انٹرنیٹ)

یہ پیشرفت ثابت کرتی ہے کہ سعودی عرب نہ صرف اپنے قومی اہداف حاصل کر رہا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی ایسے عملی اقدامات متعارف کروا رہا ہے جنہیں وسیع پیمانے پر حمایت حاصل ہے۔